جرائم

شگر: عملےسے بدتمیزی پر محکمہ برقیات نے دو دوکانداروں کو حوالہ پولیس کردیا

شگر(کرائم رپورٹ) محکمہ برقیات بلنگ سیکشن شگرکے ایس ڈی او اور عملے کو دھمکانے اور نازیبا الفاظ استحمال کرنےپردو دوکاندار کوتھانے میں بند کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات بلنگ سیکشن شگر کے عملے نے غیر قانونی اور بغیر میٹر کے بجلی حاصل کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوےحسن چوک کے قریب کئی دکانداروں پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لائن بھی کاٹ دیا۔

ایک مقامی دکاندار کی لائن کاٹنے اور جرمانہ عائد کرنے پر انہوں نے عملےکے ساتھ بدتمیزی شروع کی اور ایس ڈی او بلنگ سیکشن سید محسن الموسوی اور مجسٹریٹ محمد یوسف کے سامنے نازیبا الفاظ ادا کئے ۔ عملے کو دھمکی دینے پر مجسٹریٹ نے فوری تھانہ شگر کو اطلاع دیتے ہوئے مسمی سید طاہر حسین اور سید یسین کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔ عمائدین شگر کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کیلئے مصالحت کرنے کیلئے کوشش کی گئی لیکن محکمہ برقیات کے ایکسئین کی مداخلت پر رات گئے ان پرکارسرکار میں مداخلت اور عملے کو ڈرانے دھمکانے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button