تعلیمگلگت بلتستان

بلتستان: قراقرم یونیورسٹی سکردو کیمپس میں سینکڑوں طلبہ و طالبات داخلے سے محروم

شگر(عابد شگری) قراقرم یونیورسٹی اور نگران حکومت کے تعلیمی پالیسی کی وجہ سے سینکڑوں طلبہ و طالبات ماسٹرکلاسسیس میں داخلے سے محروم رہ گیے۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے داخلہ اور پراسپیکٹس کے نام پر فی کس ہزار روپےلے کر غریب طالب علموں کو اکتیس ہزار روپے جمع نہ کرنے پر داخلہ سے روک دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سکردو کیمپس میں داخلہ سے محروم رہ جانے والے طالبات نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں ماسٹرکلاسسیس کیلئے سکردو کیمپس میں داخلہ فری قرار دینے پر سینکڑوں غریب طلبہ و طالبات نے ماسٹر کی کلاسوں میں داخلہ کیلئے فارم جمع کرادی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے فارم اور پراسپیکٹس کے نام پر ایک ہزار روپے بٹورنے کے بعد 31دسمبر تک اکتیس ہزار روپے جمع کرنے کو کہا جو کہ غریب طلبہ و طالبات کیلئے ممکن نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے مختلف شعبوں میں داخلے کی خواہشمند طالبات کے خواب ادھورے رہ گئے۔

ان طالبات نے قراقرم یونیورسٹی اور نگران حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور سابقہ حکومت کی جانب سے جاری فری ایجوکیشن پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور ان طلبہ و طالبات کی قمیتی تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچائے کی اپیل کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button