کیریئرگلگت بلتستان

اسلام آباد: یاسین معرکہ کے زیراہتما م کرئیر کاونسلنگ سیشن کا انعقاد

اسلام آباد(پ ر) راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم یاسین سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد اور طلبا کی نمائندہ تنظیم یاسین معرکہ کے زیر اہتمام نوجوانوں کی بہتر مستقبل کی طرف رہنمائی اور کرئیر کاونسلنگ کے حوالے سے ایک روزہ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یاسین معرکہ کی کابینہ کے عہدیداران، مشاورتی کونسل کے اراکین اور طلبا وطالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر معروف سکالرالواعظ محمد ابیر نے دی انسٹیٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹیڈیز(آئی آئی ایس) پروگرام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور پروگرام میں داخلہ لینے کے حوالے سے مروجہ طریقہ کار کے بارے میں شرکاء کومعلومات ورہنمائی فراہم کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں یاسین معرکہ کے چیئرمین شیرولی نے کہا کہ یاسین معرکہ کی جانب سے علاقے کے نوجوان نسل کو بہتر مستقبل کے تعین میں بھرپور مدد اور رہنمائی کی جاتی ہے تاکہ یہ لوگ اچھے اداروں سے پڑھ لکھ کر عملی زندگی میں علاقے کی خدمت کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے یاسین معرکہ کی جانب سے وقتا فوقتا تربیتی اور شعوری پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے نوجواں کو ایک دوسرے سے متعارف ہونے اور مل جل کر کام کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ انہوں نے اس قسم کی سرگرمیوں کے لئے تعاون و معاونت کرنے پرفورسائٹ نامی ادارے کے سربراہ محمد ناصر ودیگر کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button