تعلیم

کراچی میں گلگت بلتستان رائٹرز فورم کا اجلاس

Picture1کراچی (پریس ریلیز) گلگت بلتستان رائٹرز فورم (GBWF)کا ایک اہم اجلاس کراچی یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ جس میں فورم کے کابینہ کے ممبران نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد اگلے ماہ GBWF کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پروگرام پر تفصیلی گفتگو اور لائحہء عمل طے کرنا تھا۔ گلگت بلتستان رائٹرز فورم کے نائب صدر سید صداقت علی نے اجلاس کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان رائٹرز فورم ایک ادبی پلیٹ فارم ہے جو پچھلے ایک سال سے گلگت میں بولی جانے والی زبانوں خصوصاً شینا، بروشسکی ، کھوار اور بلتی ادب پر کام کر رہا ہے۔ اس کے قیام کا مقصد کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے باذوق نوجوانوں کو ایک سماجی اور ادبی پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جو مذہبی و مسلکی، علاقائی اور نسلی تعصبات سے پاک ہوکر نوجوانوں کو متحد کرے۔ گلگت بلتستان رائٹرز فورم کے جنرل سکیڑی مولا مدد قیزل اور علی احمد جان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد حصول علم کے ساتھ ساتھ مادری زبان و ادب، تہذیب و تمدن اور اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا بھی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button