استور میں کا روباری حضرات غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی
استور(عبدالوہاب ربانی )استور میں کا روباری حضرات غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر بیٹھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گندم کا چوکر کا تھیلہ400روپے میں فروخت ہو رہاہے۔جبکہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں 230روپے میں فروخت ہو رہاہے اور چوکر فی کلو گندم سے مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔اور یوٹلٹی اسٹور میں ایک ماہ سے چینی غائب ہونے پر غریب عوام دوکانداروں کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور کوئی پوچھنے ولا نہیں ایک ماہ سے چینی نہیں آ رہی ہے۔جبکہ دوکاندار وں کے پاس کوئی پر ائس کنٹرول کا ریٹ لیسٹ نہیں لگا ہو ہے۔جبکہ دوکانداروں سے ریٹ لسٹ کا جب پوچھا جاتا ہے تو ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی نیا ریٹ لسٹ نہیں دیا گیا ہے۔ہما رے پاس پرانا ریٹ لیسٹ ہے ۔ لیکن ہمیں تھوک والے مہنگے داموں میں دیتے ہے جس پے ہمیں منفع نہیں۔ انتظامیہ خرغوش کی نیند سو رہی ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طورمہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کر یں۔