روندو یوتھ فورم کے زیر اہتمام راجہ حسن خان مقپون کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، زبردست خراج تحسین پیش کی گئی
سکردو ( پ ر) راجہ حسین خان مقپون مرحوم نے پوری زندگی گلگت بلتستان کے آئینی بنیادی اور سیاسی حقوق کی جدوجہد کیلئے وقف کر دی یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ انہیں یاد کرکے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتے ان خیالات کا اظہار روندو یوتھ فورم کے زیر اہتمام سکردو میں راجہ حسین خان مقپون مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا تعزیتی ریفرنس میں راجہ حسین خان مقپون کی اعلیٰ صحافتی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف قوم پرست رہنماء غلام شہزاد آغا ، معروف شخصیت محمد میر قوم پرست رہنماء عبدالکریم ، یوتھ فورم کے صدر جاوید حسین ، صفدر ایڈ ووکیٹ ،بشارت حسین نجف علی ، برکت علی عاشق حسین اور دیگر نے کہا کہ راجہ حسین خان مقپون کی خدمات ناقابل فراموش ہیں قوم کو ان کی خدمات کو یاد رکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ راجہ حسین خان مرحوم صحافت کا چمکتا ستارہ تھے ان کی وفاد سے نہ صرف صحافت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا بلکہ سیاسی میدان میں بھی بہت بڑا خلاء پیدا ہوا اس خلاء کو پر کرنے کیلئے صدیاں درکار ہوں گے انہوں نے کہا کہ سیاستدان اور صحافی راجہ حسین خان کے مشن کی تکمیل کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ مرحوم میں بے شمار خوبیاں تھیں ان خوبیوں کو پرکھ کر سیاستدان اور صحافی ترقی کے اعلیٰ منازل طے کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافتی اور سیاسی ترقی کیلئے راجہ حسین خان مرحوم کی خدمات شاندار ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ ہم راجہ حسین خان کے ادھورے خواب کی تکمیل کیلئے جد وجہد کریں انہوں نے کہا کہ راجہ حسین خان نے روز نامہ کے ٹو کے ذریعے گلگت بلتستان کے آئینی بنیادی حقوق کیلئے بڑی جدو جہد کی انہوں نے قوم پرستوں کو بڑا سپورٹ کیا اور ان کی ہرممکن مدد کی یہ کہنا بے جا نہ ہگا کہ مرحوم عظیم صحافی اور سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے قوم پرست بھی تھے ۔