تعلیم

وفاق المدارس العربیہ نے قدیم فاضلات سے دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، مولانا حبیب اللہ دیدار

Moulana  Habibullah small sizeگلگت( رپورٹ: امیرجان حقانیؔ سے) وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ نے قدیم فاضلات سے دوبارہ امتحان لینے کا اہم فیصلہ کیا تاکہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے ساتھ معادلہِ اسناد کا پروسس مکمل کیا جا سکے۔ دینی مدارس و جامعات سے عالمہ سند حاصل کرنے والی قدیم فاضلات سے ملک بھر کی طرح صوبہ گلگت بلتستان میں بھی 5اپریل کوتمام کتابوں کاایک مشترک پرچے کا امتحان لیا جائے گا ۔ اس پرچے میں کامیابی کے بعد قدیم فاضلات کے درجہ عامہ سے عالمیہ تک کے تمام اسناد وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے نئے جاری ہونگے۔جس کی بنیاد پر وفاق المدارس کی فاضلات و عالمات کسی بھی کالج اور یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دینے کی اہل ہونگیں اور ایم فل و پی ایچ ڈی بھی کرسکیں گی۔ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ساتھ وفاق المدارس العربیہ کے منتظمین کا فیصلہ ہوچکا ہے معادلہ اسناد کے حوالے سے۔ان خیالات کا اظہاروفاق المدارس العربیہ گلگت اور بلتستان ڈویژن کے مسؤل( ڈائریکٹر) مولانا حبیب اللہ دیدارؔ نے کیا۔مولانا حبیب اللہ دیدار وفاق المدارس گلگت بلتستان کے کوآڈینیشن کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قدیم فاضلات کا داخلہ فارم 25 مارچ تک ہونگے۔درجہ عامہ سے عالمیہ تک کی تمام اصل اسناد کے ساتھ شناختی کارڈ کی فوٹو کاداخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے اورجن فاضلات کے پاس عصری تعلیم کی اسناد بھی ہیں تو ان اسنا د کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی تمام جامعات و مدارس کو وفاق المدارس کی طرف سے بھیجا گیا خط ارسال کیا جاچکا ہے۔ مزید برآں یہ خط تصدیق کے ساتھ میڈیا کو بھی جاری کیا جارہا ہے تاکہ مدارس و جامعات کے منتظمین اور فاضلات اور ان کے سرپرست جلد از جلد داخلہ کا عمل مکمل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات اور سہولیات بہم پہنچانے کے لیے رابطہ کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button