گلگت بلتستان

گلگت: ہائی سکیورٹی کا بھانڈا پھوٹ گیا، چور ایک رات میں ٢٨ دکانوں کا صفایا کر گیے

گلگت(مون شیرین) سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے والےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا عملی ثبوت اس وقت سامنے آگیا جب چوروں نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  دو درجن  سے زائد دکانوں کو لوٹ لیا. ہفتے کی رات چوروں نے جماعت خانہ بازار، مومن بازار اور کیپٹن ضمیر شہید چوک کے اطراف میں واقع 28 کے قریب دکانوں کے تالے اور دروازے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

واقعے کے خلاف اتوار کے روز متاثرہ دکانداروں نے جماعت خانہ بازار میں روڈ پر پتھر ڈال کر اور ٹائر جلا کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا. سکرٹیری داخلہ نے موقعے پر پہنچ کر متاثرہ دکانداروں کو یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کے نقصانات کا ازالہ کریگی۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس کا  کام عوام کی جان و مال کی حفاطت کرنا ہے لیکن اس واقعے میں پولیس مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے۔ اُنہوں نے دکانداروں کو یقین دلایا کی حکومت ان انقصانات کا معاوضہ ادا کریگی.
واضع رہے کہ چند ماہ پہلے گلگت کے مرکزی بازاوں میں 3 کروڑ کی لاگت سے سی سی ٹی کیمرے نصب کئے گیےتھے لیکن کئی ماہ گزرنے باوجود بھی یہ کیمرے فعال نہیں کئے گئے ہیں، جبکہ پہلے سے نصب کمیرے کئے عرصے سے خراب پڑے ہیں۔  یاد رہے کہ پچھلے دنوں وزیر اعلی نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کے سربراہان کو  عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت دی تھی. 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button