تعلیم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقریری مقابلے کا انعقاد

IMG_0410

گلگت(فرمان کریم) ڈپٹی دائریکٹر محکمہ تعلیم ضلع گلگت فریداللہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے آزادی کی قدکرناچاہیئے۔ اس ملک کو ہمارے آباؤ اجداد نے قربانی سے حاصل کیا ہے ہمیں مفت میں پاکستان ملا ہے۔ ان خیالات کا ااظہار اُنہوں نے علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے تحت یوم پاکستان کے موقع پر تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اُنہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر اس ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ادا کرنا چاہیئے۔ موجودہ دور میں ملک کو بے شمار مشکلات کا سامنا ہے پیارے ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے طلباء وطالبات سمت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں تک علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس طرح کے مقابلوں سے طلباء وطالبات کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔ طلباء وطالبات کے حوصلے بلند ہونگے۔ اس طرح کے مقابلے تمام اضلاع میں ہونا چاہیئے۔ اور سالانہ اس طرح کے تقربیات ہونا چاہیئے۔تاکہ ہمارے نئے نسل کو پاکستان اور اسلام کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دالدار حسین نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کے علاوہ بیرون ملک مواصلاتی نظام کے ذریعے طلباء وطالبات کے لئے تعلیم کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ اور ان کی بہتر صلاحیتوں کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس طرح کے مقابلوں سے طلباء وطالبات کو زندگی کے دیگر میدان میں بھی اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملے سکے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس دن مسلمانوں کو الگ ملک کے لئے قراداد پیش کیا تھا تاکہ مسلمان اپنے مذہبی و تمدنی رسومات کو آزادانہ طور پر مناسکے۔ جس طرح ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دے کر اس ملک کو آزاد کیا۔ آج ہمیں سوچنا ہے کہ اپنے آباد واجداد کی قربانیاں کو رائیگاں نہیں ہونے دینا ہے۔آج پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے ہمارے عبادت خانوں سے لے کر مارکیٹ تک نہیں محفوظ نہیں ہے اپنے نئے نسل کو اچھی تعلیم وتربیت کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کر سکتے ہیں۔ اس تقریری مقابلے میں تھرڈ ائیر کی طلبہ عنبرین نے پہلی، سکینڈ ایئر کی طلبہ سائرہ اقبال دوسری اور فسٹ ایئر کی طالب علم تنویر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملی نغمہ میں سکیند ایئر کی طلبہ نیئنا پہلی اور فسٹ ایئر کی طلبہ مسرت نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اور دیگر نے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button