گلگت بلتستان
چلاس: دو روز سے جاری دھرنا انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم
چلاس (شہاب الدین غوری سے) شاہراہ قراقرم پر دو روز سے جاری دھرنا ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر ختم کر دیا گیا۔شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیامر یوتھ فورم کی کا ل پر گندم کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی لوڈشیڈنگ اور حکومتی نا انصافیوں کے خلاف دیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر دیامر شہباز طاہر ندیم اور ایس پی دیامر نوید نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے۔اور انکے مطالبات پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔اور شاہراہ قراقرم کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئے ہے۔اور ٹریفک رواں دواں ہے۔
احتجاجی دھرنے کے باعث تمام ٹریفک دو روز سے معطل تھی۔اور شہر کے تمام تجارتی مراکز بند رہے۔