سیاست
سابق ایم ڈی نیٹکو ظفر اقبال کی پہلی کارنر میٹنگ، عمائدین ہنزہ شریک ہوے
گلگت ( بیورورپورٹ ) سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان وزیر بیگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران PPP سے تعلق کے باوجود اپوزیشن لیڈر کا کردار اداکرتا رہاہوں میرٹ کی خلاف ورزی اور کرپشن کے خلاف بغیر کسی مصلحت کے آواز اٹھاکر عوامی نمائندگی کا حق اداکیاہے ہنزہ کے عوام کی وجہ سے سپیکر کے عہدے پر فائز رہ کر عوام اور علاقہ کی خدمت کی ہے وہ یہاں سابق ایم ڈی نیٹکو ظفر اقبال کی عمائدین ہنزہ سے کارنرمیٹنگ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ملنے والا سیٹ اپ اب کوئی واپس نہیں لے سکتاہے سیاسی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے پڑھے لکھے اور باشعور لوگوکو آگے آنے کی ضرورت ہے 6سال قبل مشرف دور حکومت میں ہنزہ نگر کو ضلع کا درجہ ملاہنزہ کے عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہیڈ کوارٹرکا تعین نہ ہوسکا۔وزیر بیگ نے کہا کہ ہنزہ نگر کے مسائل پر حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے اس ضلع سے حکومت کو کسٹم ڈیوٹی اور سیاحت کے زریعے سالانہ اربوں روپے رینیوحاصل ہوتا ہے سپیکر نے کہاکہ ہنزہ نگر کے عوام جس امید وار کے سرپر ہاتھ رکھیں گے اس کے ساتھ تعاون کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ مذہبی پلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور مذہب کو سیاست سے دور رکھاجائے مشاورتی نشت سے ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین و عمائدین نے کہاکہ ظفر اقبال تعلیم یافتہ باصلاحیت اور فرض شناس شخصیت نہیں انکی خدمات کا اعتراف نہ صرف ہنزہ نگر بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کرتے ہیں ظفر اقبال کا سیاست میں آناخوش آئندہے انکی کامیابی کیلئے تعاون کریں گے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ظفر اقبال نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگ پاکستانی بننا چاہتے ہیں ہنزہ کے عوام نے پاکستان سے رشتہ جوڑ کر اپنامستقبل اس سے وابستہ کیاہے آئینی صوبہ کیلئے قانون ساز اسمبلی کی منظور قرار دادوں پر عملدرآمد کے بجائے وزارت امورکشمیرمیں ردی کی ٹوکری میں ڈال دیاگیا ہے انہوں نے کہ کہ عوام اور علاقہ کی خدمت کا جذبہ لیکر سیاست میں اایا ہوں اور عوام کی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کروں گا کہ کس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑاجائے مشاورتی اجلاس میں عمائدین ہنزہ نے ظفر اقبال کو مکمل تعاون کا یقین دلایا