جگلوٹ میں وا قع دینی درسگاہ اقراء صدیقتہ الا طفال میں امتحا نی نتا ئج کے حوا لے سے تقریب منعقد
گلگت ( پ ر) نگران صو با ئی وزیر اطلا عات و نشریا ت ، سیا حت ، ثقافت ،کھیل وا مو ر نو جوا ن عنا یت اللہ شما لی نے کہا ہے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کی بنیادی سیڑھی امن ہے ہمیں آ نے وا لی نسلو ں کو انسا نیت اور امن کا درس دینا ہے ۔ قیا م امن کے بغیر معا شرہ ا دھو را اور ناکام ہے ، اقتصادی راہداری عصر حاضر کی بنیا دی اور اہم ضرورت ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جگلوٹ میں وا قع دینی درسگاہ اقراء صدیقتہ الا طفال میں امتحا نی نتا ئج کے حوا لے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے نو جوانوں میں ٹیلنٹ کی کو ئی کمی نہیں ، نوجوانوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کر نے کیلئے ہمیں جد و جہد کر نی چا ہیے نو جوا ن علا قے کی تعمیر و تر قی اور قیا م امن کیلئے میدان میں نکل آ ئیں اس موقع پر خطا ب کرتے ہو ئے رکن جی بی کو نسل و سا بق مشیر وزیر اعظم عطا ء اللہ شہا ب نے کہا کہ اکنا مک ڈور جہا ں معاشی اعتبا ر سے علا قے کو سیراب کریگا وہا ں ایک نیا کلچر بھی سا منے آ ئے گا اس لیئے ہمیں ابھی سے اپنی تہذیب و تمد ن اور کلچر کو فروغ دینے اور روایا ت کو بر قرار رکھنے کیلئے تیا ر رہنا ہو گا ،دنیا بھر سے لوگ یہا ں سر ما یہ کا ری کیلئے آئیں گے ، اپنے خطا ب میں انہو ں نے مزید کہا کہ جد ید تعلیمی ادارو ں کے قیا م عمل سے علاقے کی تر قی میں مزید اضا فہ ہو گا ، تقریب سے اقراء صدیقتہ الا طفال کے پر نسپل مو لا نا مجا ہد ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر نما یا ں پو زیشن حا صل کر نے وا لے طلبا ء وطالبات میں انعا ما ت بھی تقسیم کئے ۔