نوجوان

گلگت، شاہین سکاوٹس چلے ہائیکنگ کرنے

DSC_0053 copy

گلگت (پریس ریلیز) اسماعیلی بوائز سکاوٹس گروپ سنٹرل جماعت خانہ گلگت سے سالانہ شاہین سکاوٹس امن ہائیک کا انعقاد کیا گیا بائیک کا آغاز سنٹر ل جماعت خانہ سے کارگاہ بدھا پوائنٹ تک کیا گیا امن ہائیک میں مجموعی طور پر 38شاہین شکاوٹس نے حصہ لیا ہائیک کا مقصد علاقے میں امن اخوت و بھائی چارگی کو فروغ دینا تھا جبکہ اس کا بنیادی مقصد تاریخ کو جاننے کے علاوہ علاقے میں صاف و شفاف ماحول کو پروان چڑھاناتھا۔اس ہائیک میں ریسکیو 1122نے بھی حصہ لیا اور شاہین اسکاوٹس کو ابتدائی طبئی امداد کے حواے سے ٹریننگ دیا ۔ بسین اور یاثنی کے عمائدین نے بچوں کی حوصلہ افضائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے علاقے میں امن و بھائی چارگی کو فروغ ملتی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام میں بچوں کے پروگرامز کے حوالے سے شعور پید اہوتا ہے ۔ ہائیک کے آخر میں ارد گرد کے علاقے کی صفائی بھی کی اور بچوں نے اس ہائیک کو فائدہ مند اور سبق اموز قرار دیا۔

DSC02932 copy

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button