تعلیم

گوریکوٹ استور میں اقراء پبلک سکول کے سالانہ نتائج کا اعلان

ASTORE IQRA SCHool PIC

استور (سبخان سہیل)استور گوریکوٹ اقراء پبلک سکول کے سالانہ ریزلٹ کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب ہائی سکول گوریکوٹ کے حال میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر گلگت بلتستان محمد نصیر خان تھے۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن استور کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم خان، پاکستان تحریک انصاف کے جنر سیکرٹری وزیر سہیل آحمد، اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماوں کے علاوہ ولدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکس صوابائی وزیر محمد نصیر خان نے کہا بچوں کی تعلم کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی دھرتی ماں کی خدمات کے لیے اقدامات اُٹھانے ہونے گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان کو آئنی سیٹ اپ دیں اور سینٹ میں گلگت بلتستان کو نمایندگی دیں تاکہ یہاں کی عوام کو حقوق مل سکیں گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لئے جو کام پاکستان پیپلز پارٹی نے کی ہے وہ صدیوں تک یاد رکھا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹ نے گورننس آڈر2009کے تحت جو صدارتی پکیج کا سیٹ اپ دیا اس سیٹ اپ کی وجہ سے گلگت بلتستان کی عوام کو کافی حد تک سپورٹ ملا اب ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت سے اس بات کی اپیل کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح گلگت بلتستان کی قوم کی دل ازاری کرنے کے بجائے گلگت بلتستان آئینی حقوق اور سنیٹ میں نمائیند گی دئینے کے لئے اپنا دل کو بڑا کریں تقرئیب سے خطاب کرتے ہوئے سیکر ٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد سلیم خان نے کہا کی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان کو آینی حثیت اور ان کی مکمل پہچان دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے انشاللہ میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی قوم کے لیے اپنے دورہ گلگت کے موقعے پر اہم اعلانات کرینگے۔تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری وزیر سہیل آحمد نے کہا کی ہم اپنی ذاتی مفادات کی جھنگ لڑنے کے بجائے آپس کی میں ایک قوم بن کر وطن عزیز کی خدمات کرنا ہوگی موجود دور میں تعلم کو پس پثت ڈالا دیا ہے ۔اور زاتی مفادات کو ترجہی دیا جارہا ہے میں آج اس تقریب کی وسطاطت سے ان بچوں کو کہنا چاہتا ہوں کی وہ اپنی تعلم کے لیے ہر ممکن کوشش کریں تاکہ ہم ایک بہتر مستقبل کے مالک بن سکیں۔ تقریب سے ہیڈ ماسٹر ہائی سکول گوریکوٹ محمد یونس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں پرنسپل اقرا ء پبلک سکول گوریکوٹ ملک مشتاق آحمد نیریزلٹ اعلان کیا۔اقراء بپلک سکول کا مجموعی ریزلٹ99% رہا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button