چلاس، وزیرستان میں شہید ہونے والے حوالدار سلطان کو آج آبائی گاوں میں سپرد خاک کردیا جائیگا
چلاس(عمرفاروق فاروقی) گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے سے شہید ہونے والے حوالدار سلطان کی میت کو ان کے آبائی گاوں چلاس پہنچادی گیا،جہنیں آج فوجی اعزاز کے ساتھ چلاس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا جائیگا ۔چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےحوالدار سلطان شہید کے والد سید پور نے کہا کہ ملک وقوم کی بقا اور تحفظ کیلئے قربانی دیتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے جنہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر پاک فوج پاکستان کو امن کا گہوارا بنائیں۔انہوں نے پاک فوج کے سربراہ راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام کی سربلندی کیلئے پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کریں ،قوم کا ہر فرد اور جوان پاک فوج کے ساتھ ہے ۔