متفرق

کل علاقے بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے بھارتی وزیر اعظم کو جواب مل گیا ہے، صوبائی وزرا کے تبصرے

گلگت (پ ر)گلگت بلتستان کے صوبائی وزرا اور اراکین کونسل نے علاقے بھر میں کل منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو تاریخی قرار دیتے ہوے بھارتی وزیر اعظم کو باور کروایا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے حامی ہیں، اور رہیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے بھارتی و زیر اعظم کو اب ہوش آنا چاہیئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کہ پاکستان کو در پیش تمام چلنجز سے نمٹنے کے لئے ہماری افواج ہمہ وقت تیار ہیں ۔انڈیا کا وزیر اعظم دراصل دماغی مریض ہیں جس کے باعث وقتآ فوقتآ اس طرح کے دورے پڑتے رہتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے عوام ہند ووں کے مظالم بر داشت کر رہے ہیں اور آزادی کے لئے لاکھوں جا نیں قر بان کر نے کے باو جود بھی بھا رت کے سامنے جھکتے نہیں اور مسلسل آزادی کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں۔حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے مذید کہا ہے پاکستان کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی اسکی دیوانہ پن کو ظاہر کرتا ہے۔ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ہم اپنے آبا د و اجد اد کی قر بانیوں کو کبھی فر اموش نہیں کر یں گے جن کی قر با نیوں کی بد ولت ہم آج آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں اس ملک کی آزادی کے لیے ہمارے ابا و اجد اد نے بے پنا ہ قر بانیاں دی ہیں ہم کبھی بھی اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔

صوبائی وزیر مالیات و پانی و بجلی حاجی محمد اکبر تابان نے کہا ہے کہ مودی کو گلگت بلتستان کے معاملات میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ہمارے آباوٗاجداد نے باقائدہ جنگ کے بعد آزاد کرا کر حاصل کیا ہے گلگت بلتستان کر غیور عوام نے مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت و اسلام کی بقاء و سربلندی کیلئے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے اور گلگت بلتساتن کی پہچان پاکستان سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی قوم وہ قوم ہے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس خطے کو آزاد کرایا ہے اور رہی بات مفاد اور حقو ق کی، تو ہمیں کسی کی ڈکٹیشن کی کوئی ضرورت نہیں مودی اپنی اور اپنی سرکار کی فکر کریں انہوں نے مذید کہا ہے جکہ اگر کوئی بھی مملکت خداداد کو میلی آنکھ سے دیکھے تو بھر پور انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے مودی سرکار کو اب پتا چل گیا ہے کہ وہ آئندہ اس طرح کے اوٹ پٹانگ کی حرکتوں سے باز اجائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کہ وطن عزیز کو کمزور اور غیر مستحکم کر نے کے دشمن ملک کے اندر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ہمیں دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے متحد ہو نے کی ضر ورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت آئندہ ایسی کوئی غلطی نہ دہراےء جس سے اس کو مشکلات کا سامنا ہو ورنہ مودی کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ۔ان کا مذید کہنا ہے کہ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں اللہ کے فضل وکرم سے امن لوٹ آیا ہے اور اس امن کو بر قرار رکھنے کے لئے ہم سب کو اپنا کلیدی کر دار ادا کر نے کی ضرورت ہے ۔اگر ہم فر قوارانہ فسادات میں الجھے رہے تو ہماری آزادی کا مقصد بھی بے معنی ہو جائے گا پاک فوج کے تعاون سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حا فظ حفیظ الرحمن کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ہمارے ملک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے دشمن طا قتیں ہمیں کمز ور کر نے پر لگی ہیں ان کے عزائم کو خاک میں ملادیں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس ملک کی افواج مضبوط ہو اس ملک کو ،کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔ افواج پاکستان دنیا کی مضبوط ترین افواج میں شامل ہیں، مودی سرکار ہوش کے ناخن لیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button