وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگی رہنماوں نے ضلع غذر کے ساتھ زیادتی کی، ایوب شاہ
گلگت (نعیم انور) نواز شریف نے شہداء کی سر زمین غذر کے عوام کے ساتھ نا انصافی کی ،سلطا ن مدد،غلام محمد اور کرنل کریم احمد شاہ نے نو از شریف کے دورے کے دوران عوام کی تر جما نی کی بجا ئے خامو شی اختیا ر کر کے غذر کے عوام کو ما یو س کر دیا ،محمد ایوب شاہ ،سید اکبر حسین پاکستا ن پیپلز پا رٹی کے رہنما و سابق پا رلیمانی سیکرٹری ہیلتھ محمد ایوب شاہ اور پی پی پی ضلع غذرکے جنرل سیکرٹری سید اکبر حسین نے وزیر اعظم کے اعلانا ت پر رد عمل کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا کہ نواز شریف نے مشرف اور پیپلز پا رٹی کے دور کے منصوبوں کا نام دہرا نے کے علا وہ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ شگر،گھر منگ اور ہنزہ کو اضلاع بنانے کے حوالے سے پیپلز پا رٹی کی حکومت نے با قا عدہ اسمبلی میں قرار داد پا س کی تھی اور سر کا ری سطح پر کا غذی کا روائی بھی مکمل ہوگئی تھی مگر وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کے بعد انکی بد نیتی کےبا عث عمل درآمد میں تا خیر ہوگئی جو اب میاں صاحب نے دوبا رہ اعلان کر کے عوام کو بیو قوف بنا نے کی کو شش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھا شا ڈیم،بو نجی ڈیم، عطا آبا دٹنل،خنجحراب تا تاھکوٹ روڈ کی تو سیع وغیرہ پی پی پی دور کے منصوبے ہیں جن میں سے بیشتر تکمیل کے اپنے آخری مرا حل میں پہنچ چکی ہیں مگر وزیر اعظم کی طرف سے مذکورہ منصو بوں کا دوبا رہ اعلان سمجھ سے با لاتر ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) غذر کی سیاسی قیا دت پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ سلطان مدد،غلام محمد ،کرنل کریم احمد شاہ کی مسلم لیگ (ن) میں حیثیت کا عوام کو اندازہ ہو گیا ،انہوں نے میاں صاحب کے دورے کے دوران عوامی ترجما نی کرنے کی بجا ئے مکمل خامو شی اختیا ر کر کے عوام دشمنی کا ثبو ت دیا ہے ،انکو چاہیے تھا کہ وہ میر غضنفر کی طرح گو پس یا سین کو الگ ضلع بنا نے کا مطا لبہ کر تے اور غذر کی دو لاکھ آبا دی کیلئے اسمبلی میں اضا فی نشست کا مطا لبہ کرتے مگر انہوں نے جلسہ گا ہ میں عام تما شیا یوں کے ساتھ بیٹھ کر صر ف تلیا ں بجا نے کی حد تک محدود رہے جس سے انکی اہلی اور بے بسی کھل کر عوام کے سامنے آگئی ۔انہوں نے سلطا ن مد د ،غلام محمد اور کر نل کر یم احمد شاہ کی سے مطا لبہ کیا کہ وہ اپنی نا کامی تسلیم کر تے ہو ئے فوری طور پر مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہو نے کا اعلان کریں بصور ت دیگر عوام غذر انکی مجرما نہ غفلت اور نا اہلی پر آنے والے انتخابا ت میں مسترد کر دینگے ۔