موسمگلگت بلتستان

125لاکھ گندم کی بوریاں کل ریلیز کر دی گیئں، گلگت بلتستان حکومت اب خود براہ راست گندم کی خریداری کرے گی

گلگت ( ریاض علی) نگران وزیر خوراک گلگت بلتستان عبدل جہاں نے کہا ہے کہ  125لاکھ گندم کی بوریاں کل ریلیز کر دی گئی ہے۔ ایک ہفتے کے اندر اندر گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں گندم کا بحران کا خاتمہ ہوگا۔ 125لاکھ گندم کی بوریوں کو گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں تقسیم کردیں گے تاکہ کہیں بھی گندم کا کوئی بحران پیدا نہ ہوں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خوراک عبدلجہاں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ 2015-16 میں گلگت بلتستان کے عوام کے لئے گندم کی مد میں جو رقم مختص کر دی ہے وہ رقم مالی سال کی شروع میں گلگت بلتستان حکومت کی اکاونٹ میں منتقل ہوجائے گی اور جولائی سے پاسکو کے بجائے حکومت گلگت بلتستان ہی گندم کی خریداری کرے گی۔

گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سکریڑی گلگت بلتستان کی کوششوں سے وفاقی حکومت نے پاسکو سے اٹھا کر گلگت بلتستان حکومت کو اختیار دیا ہے کہ وہ خود براہ راست گندم کی خریداری کریں اور جو رقم وفاقی حکومت پاسکو کو دیتی تھی اب وہ رقم وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کو فراہم کرے گی اور گلگت بلتستان حکومت کوخود گندم کی خریداری کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے گندم بحران کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت نے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گی۔ایک ہفتے کے اندر گلگت بلتستان سے گندم بحران کا خاتمہ ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button