گلگت بلتستان

گانچھے، 24 مرد اور 2 خواتین گلگت بلتستان پولیس میں شامل، میرٹ برقرار رکھنے پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

گانچھے (محمد علی عالم) گلگت بلتستان پولیس نے میرٹ کے روایات کو برقرار رکھا گانچھے سے 24 مرد اور 2 خواتین گلگت بلتستان پولیس پولیس کا حصہ بنا دیا  ضلع گانچھے میں پولیس بھرتی کے دوران ڈی آئی جی انعام الحق اور اے آٰئی جی سپیشل برانج نے سابق ڈی آئی جی امجد خان کے دور کو برقرار رکھتے ہوئے میرٹ کی مثال قائم کی.گانچھے میں مردوں کے 24 نشستوں کے لئے 2300 امیدواروں نے درخواست دی جن میں سے800 امیدوار  دوڑ نے اور فزیکل ٹیسٹ میں پاس ہوئے جبکہ خواتین کی2 سیٹ کے لئے 132 امیدوار نے درخواست دی تھی ان میں سے 50 خواتین فزیکل ٹیسٹ پاس ہوئے.اسلام طرح 800 مرداور50 خواتین امیدواروں کا تحریری امتحان لیا گیا جن میں 3 خواتین اور 62 مرد پاس ہوئے ان کا انٹرویو کر لیا گیا آ خر کار 2 خواتین اور 24 مرد کامیاب ہوگئے اور گلگت بلتستان پولیس کا حصہ بن گیا .امیدواروں کے ٹیسٹ انٹرویو کے آئی جی پی گلگت بلتستان کی جانب سے ڈی آئی جی انعام الحق اور اے آئی جی سپیشل برانج مرزا حسن کو بھیجا گیا تھا سیکشن ٹیم میں ایس پی گانچھے غلام نبی بھی شامل تھا.گلگت سے آئے ہوئے پولیس آفیسران نے میرٹ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈی آئی جی امجد خان کے دور کو تازہ کر دیا.بھرتی انتہائی شفاف انداز میں کی گئی.فیل ہونے امیدواروں دوبارہ تسلی کے لئے اپنے کی دوبارہ ری چیکنگ بھی کرویا گیا.عوام کی جانب میرٹ پرپولیس میں بھرتی کروانے پر سراہا گیا اور دیگر سرکاری اداروں میں اس طرح میرٹ پر بھرتی کروانے کی خواہش کا اظہار کیا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button