تعلیم
ایک عورت کو تعلیم دینے سے پورا معاشرہ تعلیمافتہ ہوسکتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہنزہ
گوجال( فرمان کریم) ڈپٹی دائریکٹر محکمہ ایجوکیشن ضلع ہنزہ نگر محمد حسن نے فیڈرل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلمت گوجال میں تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں طالبات اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک اور علاقے کا نام روشن کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک عورت کی تعلیم سے پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہو تا ہے اس کی نسبت ایک مرد کی تعلیم فرد واحد کے لئے ہوتی ہے۔ الحمد اللہ ضلع ہنزہ میں شرح تعلیم 98فی صد ہے۔ جو کہ گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع ایک مشالی ہے۔ اُنہوں نے مذید کہ کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان سکولوں میں معیاری تعلیم کو پہلے کی نسبت بہتر بنایا ہے۔ سرکاری سکولوں میں طلباء وطالبات کے لئے تمام سہولیات میسر ہے۔ اور اساتذہ بھی معیاری تعلیم دلوانے کے لئے کوشاں ہے۔ ان اساتذہ کی محنت و لگن سے آج یہ طالبات اچھے کارکردگی دکھائی ہے یہ ان اساتذہ کی محنت کا صلہ ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ اساتذہ بچیوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے۔
تقریب سے خطاب کرے ہوئے گرلز ہائی سکول گلمت کے پرنسپل رحمت کریم نے کہا کہ والد ین کے تعاون سے سکول میں طالبات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اور اساتذہ بھی ان طالبات کی اچھی تعلیم وتربیت کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے طالبات کے رہنمائی اور معیاری تعلیم کے لئے سکول کو ہر قسم کی سہولتوں سے آراستہ کیا ہے ۔ سکول میں جدید سائنس لیباٹری اور لابئریری موجود ہے جہاں طالبات کی بھر پور رہنمائی کی جاتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی سکول نگر خاص کے پرنسپل توکل محمد اور نمبردار شاہ گل عزیز نے کہا کہ سکول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالبات اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔ والدین کے تعاون اور اساتذہ کی انتھک محنت سے یہ طالبات نے اپنے کلاسوں میں پوزیشن حاصل کی ہے ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائر یکٹر اور دیگر نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔