گلگت بلتستان
دنیا بھر کے انسان روحانی بیماریوں کا شکار ہوتے جارہے ہیں، علامہ باقر مجلسی
شگر(عابد شگری)دنیا بھر کے انسان اس وقت روحانی بیماریوں میں مبتلاء ہے اور یہ کینسر بنتے جارہیں۔مجالس حسین اور اور درس گاہ حسینیؑ دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہیں جہاں انسان فیضاب ہوکر روحانی علاج کراتے ہیں۔معروف عالم دین مولانہ محمد باقر مجلسی نے حسینہ ؑ امام بارگاہ حسینی محلہ مرکنجہ میں محرم الحرام کی پانچویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں سارے برائی کی جڑ اور بنیاد انسان کی روحانی بیماری ہے اسلام اور اسلام کی سنہری اصولوں اور تعلیمات سے دوری کی وجہ سے مسلمان اور انسان روحانی بیماریوں میں مبتلاء ہورہے ہیں۔ یہ مجالس عزاء دراصل درسگاہ حسینی ؑ ہے۔ علماء کرام ان مجالسوں میں ان روحانی بیماریوں کی علاج اور اسلام کی سنہرے تعلیمات کو عام کریں جبکہ وحدت اور اتحاد کی پیغام کو عام کریں۔ہماری یگانگت اور اتحاد سے یہ درسگاہ حسینی آباد رہیں گے ۔اور ان درسگاہوں کے ذریعے لوگوں میں موجود روحانی بیماریوں کی علاج ممکن ہے۔امام عالی مقام نے اپنے خاندان کو میداں کربلاء میں قربان کرنے کا مقصد اسلام کی آبیاری ہیں۔اور اسلام کو رہتی دنیا کیلئے زندہ و جاوید کردیا۔ہمیں ان مجالسوں کو روایات اور رسمی طور پر کرنے کے بجائے واقعہ کربلاء کی اصل حقائق اور پیغام کو سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہیں۔