گلگت بلتستان

وادی ہنزہ کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال

گلگت( مون شیرین) وادی ہنزہ کی سیاست میں آیندہ چند روز میں بہت بڑے ہل چل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آیندہ ایکشن میں ہنزہ کی سیاست میں بہت سارے پرعزم اور نئے چہرے بھی نظر آئیں گے. اگرچہ ابھی انتخابی سرگرمیاں بہت دور ہیں لیکن حالیہ چند واقعات سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مشہور و متحرک سماجی اور کاروباری اعلی تعلیم یافتہ شخصیت امجد ایوب کے مسلم لیگ نواز میں شمولیت کے بعدسیاسی عمل میں تیزی آئیگی.
بعض ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امجد ایوب کے علاوہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سماجی ترقی کا وسیع تجربہ رکھنے والی شخصیت اظہار ہنزائی اورگلگت بلتستان پولیس سے فارغ ہونے والے ریٹائرڈ ایس پی، سلطان اعظم، بھی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر چکے ہیں. بعض اطلاعات کے مطابق ایس پی (ر) سلطان اعظم نے آئندہ ایکشن میں حصہ لینے کے لئے (ایم ڈبلیو ایم) مجلس وحد ت مسلمین سے رابطہ کیا ہے۔
اس دوران سیاسی میدان کے پرانے کھلاڑی "دیکھو اور انتظار کرو” کی پالیسی اپنائے بیٹھے ہیں. اس دلچسپ صورتحال میں اب دیکھنا یہ ہے کہ ہنزہ میں سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button