تعلیم

وائس چانسلر نے قراقرم یونیورسٹی کے 21طلباء میں ایچ ای سی۔فرنچ نیڈ بیسڈ سکالرشپ کے چیک تقسیم کردیئے

001 (29)

گلگت ( پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 21طلبہ و طالبات میں HEC۔فرنچ نیڈ بیسڈ سکالرشپ کے چیک تقسیم کردیئے گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے یونیورسٹی کے بیچلر پروگرام کے مختلف شعبہ جات کے 13بوائز اور 8گرلز میں 50،50ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر سکالرشپ پانے والے طلبہ و طالبات کے علاوہ HEC۔فرنچ نیڈ بیسڈ سکالرشپ پروگرام کے آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان اور ڈائریکٹر فنانس واجد حسین بھی موجود تھے۔ اس سکالرشپ کی منصفانہ تقسیم کیلئے وائس چانسلر نے سینئر اساتذہ پر مشتمل باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے طلبہ و طالبات کی جانب سے دی گئی درخواست کی ضروری چھان بین کے بعد درخواست دہندگان سے باقاعدہ انٹرویوز بھی لئے گئے اور حقدار طلبہ و طالبات کے نام ہائر ایجوکیشن کمیشن بھجوادیئے گئے۔ جہاں سے 21طلبہ و طالبات کو اس سکالرشپ کے اہل قرار دیئے گئے۔ واضح رہے کہ یہ سکالرشپ فرانسیسی حکومت کی جانب سے KIUکے ہونہار طلبہ و طالبات کو دی گئی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button