صحت

اشکومن میں ادویات کی قلت اسلئے ہے کیونکہ کوٹے میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے، ڈی ایچ او

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ ہسپتال کے قیام سے اب تک ادویات کے کوٹے میں اضافہ نہیں کیا گیا،دور افتادہ مقامات پر قائم صحت کے بعض سنٹرز کے لئے ادویات کا کوٹہ مقرر نہیں،GMTsکے 15آسامیوں پر بھرتیاں تحصیل لیول پر ہونگی،سول ہسپتال چٹورکھنڈ کا ایمبولینس تین دنوں کے اندرمرمت کرایا جائیگا،ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر شکیل نے چٹورکھنڈ ریسٹ ہاؤس میں ظفر محمد شادم خیل کی قیادت میں عمائدین علاقہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ہسپتال میں ادویات کے قلت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے قیام کے وقت جو کوٹہ مقرر کیا گیا تھا ،آبادی میں اضافے کے تناسب سے کوٹے میں آج تک اضافہ نہ ہوسکا چونکہ کوٹے میں اضافے کا معاملہ ہائی لیول کا ہے،اس سلسلے میں اپنی بساط کے مطابق کوشش کریں گے۔اس کے علاوہ ضلع کے دورافتادہ مقامات پر قائم بعض سنٹرز کو بھی اسی کوٹے سے ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع غذر میں GMTsکے 15آسامیوں پر تقرری تحصیل سطح پر ہوگی۔گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز کی قلت بھی ایک اہم مسئلہ ہے،اول تو ڈاکٹرز دستیاب نہیں ہوتے اور اگر ڈاکٹرمیسر بھی ہوں تو وہ دوردراز سٹیشنز پر ڈیوٹی دینے سے معذوری ظاہر کرتے ہیں جو کہ ایک المیہ ہے۔انہوں نے سول ہسپتال چٹورکھنڈ کے ایمبولینس کو تین دنوں کے اندر مرمت کرنے کا وعدہ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button