گلگت بلتستان

حکومت مظفر برچہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لے، 24 گھنٹوں میں سزا کو کالعدم قرار دیا جائے، نوکری پر بحال کیا جائے، طلبہ تنظیموں کا مطالبہ

گلگت(پ۔ر)لاہور ائر پورٹ پر خدمات سرانجام دینے والے گلگت بلتستان کے اے ایس ائی مظفر علی کو وی ائی پیزکو بغیر چیکنگ کے اندر جانے نہ دینے پر کورٹ مارشل کرکے جیل بھیجنے کے خلاف قراقرم یونیورسٹی کے مختلف طلبا تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منگل کے روز منعقد ہوئی جس میں طلبا تنظیموں کے مرکزی عہدادارں اور کارکنوں نے شرکت کیں۔مختلف طلبا تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں ائیر پورٹ سیکورٹی کے اعلی حکام کے اس غیر مناسب اور جلد بازی پر لیے گیے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں قانون سب کیلئے برابر ہونا چائیں۔اے ایس ائی مظفر علی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اور یہ اس کا فرض تھا کہ ٓانے والے ہر شخص کو اپنے ماتحت اہلکاروں کے ذریعے مکمل چھان بین اور چیکنگ کے بعد ائیر پورٹ میں داخل ہونے کی اجازت دے۔5 نومبر کو ڈیوٹی کے وقت وی ائی پی کے رشتہ دارں کو چیکنگ کے بغیر اندر جانے نہ دینے پر اے ایس ائی پر تشدد اور بعض آز بیرونی دباو میں آکر فرزند گلگت بلتستان کو کورٹ مارشل کرکے جیل بیجھنا قانون کے ساتھ کھلواٹ اور گلگت بلتستان کے قابل ،محنتی اور ایماندار نوجوانوں کے خلاف انتقامی کاروائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ہمارا مطالبہ ہیں کہ گلگت بلتستان حکومت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اس غیر قانونی اور وی ائی پی کے اشارے پر ہونے والے فیصلہ کو کالعدم قرار دے اور اے ایس ائی مظفر علی کو جیل سے رہا کرکے نوکری پر بحال کیا جائے اور اس کاروائی میں ملوث افسران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔بصورت دیگر گلگت بلتستان بھر کے تمام تعلیمی ادوروں کو بند کرکے اس وقت تک دھرنا دینگے جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے ہیں۔

تمام طلبا تنظیموں نے مشترکہ طور پر کہا کہ اگر چوبیس گھنٹہ کے اندر ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیاگیا تو احتجاجی تحریک کا باقاعدہ اغاز کرینگے۔ مشترکہ اجلاس میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنما شہزاد حسین الہامی ،نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما کامریڈ واجد ،عنایت ابدالی،ذاکر حسین،ہنزہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر ندیم خان،ناہب صدر جمال سید،نوید الللا بیگ،وسیم عالم،پروگریسویوتھ فرنٹ کے کامریڈ انور شاہ،دیامر اسٹوڈنٹس کے ثاقب شوقی،گوپس پھنڈر اسٹوڈنٹس کے سجاد افضل ،پونیال اسٹوڈنٹس کے صدرمحمد عالم و دیگر طلبا تنظیموں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button