متفرق

شگر، واٹر پمپ کا افتتاح ہو گیا، تین ہزار سے زائد لوگ صاف پانی حاصل کر سکیں گے

شگر ( عابد شگری)تیس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے طاہر آباد نید میں واٹر پمپ کا افتتاح کیا گیا ۔داسو نید کی تین ہزار سے زائد لوگوں کو اس سے پینے کی صاف پانی میسر ہوسکیں گے۔ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عمران ندیم بھی ہمراہ تھے ۔تیس لاکھ سے زائد واٹر پمپ کے منصوبے کا آغاز سابق دور حکومت میں کیا گیا تھا۔طاہر آباد شگر میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جو کئی سالوں سے التواء کا شکار تھا۔اس پمپ کے ذریعے دریاء کے کنارے زیر زمین پانی کو پمپ کرکے داسو نید کیلئے پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ اور رکن صوبائی اسمبلی عمران ندیم نے باقاعدہ افتتاح کے بعد عوا م کے حوالے کیا گیا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شگر امیر خان اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے عہدہ داران موجود تھے ۔طاہر آبادنید شگر کے عوا م نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر آباد نید میں پینے کی صاف پانی کے حصول کے لئے مشکلات پیش آرہی تھی ۔رکن اسمبلی عمران ندیم کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے انہیں پینے کی صاف پانی کی فراہمی میسر آئی ۔اُنہوں نے ذاتی طور پر عوام کے لئے صاف پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اہم پروجیکٹ کی منظوری دی ۔شیخ محمد علی ،حاجی غلا م عباس ،حاجی سلمان ،حاجی رسول ،حاجی غلام حسین و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ طاہر آباد نید کے عوام کو پینے کی صاف پانی کی شدید قلت تھی ۔طاہر آباد نید میں دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہونے کے ساتھ پانی کی سہولت نہ ہونے کے برابر تھے ۔لوگ پینے کا پانی بھرنے کے لئے دور دور تک جانے پر مجبور تھے ۔اس موقع پر طاہر آباد نید کے عمائدین اور عوام نے حکومت اور عمران ندیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button