سیاست

وزیر اعظم پرانی کیسٹ دوبارہ چلا کر واپس چلے گئے، لاہور سے زیادہ فنڈز گلگت بلتستان کو دینے کا دعوی سفید جھوٹ ہے، ایم ڈبلیو ایم

گلگت (پ ر) وزیر اعظم کا دورہ گلگت پرانی کیسٹ کو ری پلے کیا گیا،تخت لاہور سے زیادہ گلگت بلتستان کو فنڈز دینے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے۔مسلم لیگ کی صوبائی قیادت کی خواہشات کے برعکس مقامی گورنر کی تعیناتی مستحسن اقدام ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ سکردو روڈ کی از سر نو تعمیر کے سلسلے میں ماضی میں بھی بڑے بڑے اعلانات کئے گئے لیکن عمل درآمد نہ ہوسکا ۔وزیر اعظم کا حالیہ دورہ گلگت کے موقع پر گلگت سکردو روڈ کی از سر نو تعمیر کا اعلان محض ہوائی فائرنگ ہے جبکہ گلگت سکردو روڈ کی خستہ حالی سے سکردو کے عوام جس ذہنی اذیت کا شکار ہیں انہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے پنجاب سے زیادہ گلگت بلتستان کو فنڈز دینے کے دعوے کو سفید جھوٹ اور گلگت بلتستان کے عوام سے مذاق قرار دیا۔حقیقت یہ ہے کہ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس پر جتنے فنڈز خرچ ہوئے ہیں وہ شاید پانچ سالوں میں بھی گلگت بلتستان کے عوام پر خرچ نہیں ہونگے۔گلگت بلتستان کے کئی ادارے فنڈز کی کمی سے متاثر ہورہے ہیں اور ٹھیکیداروں نے عدم ادائیگی کی بناء پر ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ٹھیکیداروں نے اپنے خرچے پر ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا ہے اور سالوں سے فنڈز کا اجراء نہ ہونے سے پریشانی کا شکار ہیں اور حکومت ٹھیکیداروں کے مسائل کو حل کرنے میں تاحال ناکام دکھائی دے رہی ہے۔حکومت بلند بانگ دعوے کرنے کی بجائے گندم کے بحران کو حل کرے اور گلگت شہر کے عوام کو 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے اور سکردو کے عوام بجلی کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button