گلگت بلتستان

چلاس: شہر میں بجلی جزوی طور پر بحال،کئی علاقے تیسرے روز بھی اندھیرے میں ڈوبے رہے

چلاس(بیورو رپورٹ) چلاس شہر میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر بحال، اکثر علاقے تیسرے روز بھی اندھیرے میں ڈوبے رہے ۔شہر و مضافات کے علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ بد دستور جاری ہے ۔اکثر علاقوں کے ٹرانسفر خراب ہو نے سے لوگ کئی دنوں سے لوڈشیڈ نگ کی زد میں ہیں ۔امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلباء کی پڑ ھائی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔جبکہ دیگر معاملات زندگی بھی درہم برہم ہیں ۔تھک فیز 2اور بٹو گاہ فیز 1میں خرابی معمول بن چکی ہے ۔دونوں پاور ہاوس دن میں کئی مرتبہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہو جاتے ہیں ۔محکمہ برقیات کی ناقص منصوبہ بندی اور قبل از وقت اقدامات نہ کر نے پر عوام بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں۔ سب سٹیشن میں ڈیو ٹی پر معمور محکمہ برقیات کے اہلکار شیڈول سے ہٹ کر اپنی مرضی سے بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ با اثر افراد نے بجلی کی سپیشل لائینں لگا رکھی ہیں جبکہ عوام کی اکثریت بجلی سے محروم ہے ۔محکمہ برقیات کے ملازمین کی اکثریت ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے ان سے پو چھنے والا کو ئی نہیں۔

عوامی حلقوں نے محکمہ برقیات کی کارکردگی پر کڑی تنقید کر تے ہو ئے کہا ہے کہ محکمے کی نا اہلی کی وجہ سے آج عوام دیامر بجلی کی بد ترین لوڈشیڈ نگ کا شکار ہیں ۔ضلع دیامر میں بجلی کا نظام گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی نسبت بہتر ہو تا تھا لیکن محکمہ برقیات کے اہلکاروں نے اسے تباہ کر دیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ برقیات میں اہل اور قابل افیسران تعینات کیئے جائیں تاکہ بجلی کا نظام درست ہو سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button