گلگت بلتستان

بابوسر، اندوہناک کار حادثے میں ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے دو خاندانوں کے چھ افراد جان بحق

چلاس(مجیب الرحمان)راولپنڈی سے گلگت جانے والی بد قسمت کار بابوسر ٹاپ سے ہزاروں فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھے افراد جاں بحق ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق دن پانچ بجے اچانک موٹر کارICT 927 بابوسرٹاپ کراس کرتے ہی بے قابو ہوکر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔مقامی افراد اور سیاحوں نے فوری ریسکیو کرنے کی کوشش کی مگر گاڑی میں موجود تمام افراد گہری چوٹیں آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔اسی اثناء میں پولیس اور سی پیک کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئی۔اور لاشوں کو گہری کھائی سے نکال کر پولیس گاڑیوں میں منتقل کر دیا۔حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے لیاقت علی ولد محمد بشیرمعصومہ زوجہ لیاقت علیمہر علی ولد لیاقت علی اظہر علی ولد لیاقت علی ،اجلال حسین ولد مظاہر ، ریحانہ زوجہ اجلال حسین جاں بحق ہوگئے ہیں۔ابتدائی طور پر زوجہ لیاقت کے دستاویزات کی وجہ سے شناخت فوری طور پر ہوئی ۔جبکہ باقی افراد کی شناخت لواحقین اور دیگر ذرائع سے کر دی گئی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بابوسر پاس کے قریب کھائی والے مقام پر سڑک تنگ اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی گہری کھائی میں جا گری ہے۔مقامی افراد کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو کرنے اور ہمدردی پر لواحقین نے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دلدار ملک تحصیلدار تنویراور صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق و دیگر بھی پہنچ گئے اور انہوں نے جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کروادیا۔جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی۔حادثے پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل مغموم نظر آرہا ہے۔اور علاقے میں کہرام مچی ہوئی ہے۔اور المناک حادثے پر غم و افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔جاں بحق افراد کی میتوں کو ضلعی انتظامیہ نے ایمبولنس پر پولیس سکواڈ کے ساتھ آبائی گاؤں روانہ کر دیا ہے۔جاں بحق افراد کا تعلق نگر کے گاؤں سکندر آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button