پو لیس فو رس کو اپنا امیج مزید بہتر بنا نا ہوگا۔ انسپکٹر جنرل پو لیس گلگت بلتستان ظفر اقبا ل اعو ان
گلگت ( پ ر) حکو مت پو لیس فو رس کو عصر ی تقا ضو ں سے ہم آ ہنگ کرنے کیلئے تمام سہو لیات فراہم کر رہی ہے۔ پو لیس فو رس کو اپنا امیج مزید بہتر بنا نا ہوگا۔ پچھلے کچھ عر صہ سے پو لیس کی کارکر دگی اچھی رہی۔ حکو مت اور پبلک کی طر ف سے اس کا اچھا فیڈ بیگ مل رہاہے ۔ان خیا لات کااظہارانسپکٹر جنرل پو لیس گلگت بلتستان ظفر اقبا ل اعو ان نے سی پی او میں ڈی ایس پیز کو رینگ لگانے کی تقر یب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ زند گی اور مو ت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ دہشتگردوں، منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکنوں کے سامنے بلا خو ف وخطر سیسہ پلا ئی دیو ار بن جاو۔ فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے ۔پو لیس سر براہ نے کہا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان میں تمام ادارے آ پس میں بہتر ین کو آرڈ نیشن، ٹیم ورک اور حکمت عملی کے زریعے کا م کر رہے ہیں ۔اللہ کے فضل سے اس کے نتائج بھی نظر آ رہے ہیں۔ ظفر اقبا ل اعوان نے کہا کہ میرا کام فورس کی تر بیت اور equiped کرنا ،میرٹ اور و یلفیئرکا خیا ل رکھنا ہے۔ فیلڈ میں عو ام کے سامنے تو آ پ لو گو ں نے ہی جا نا ہے اس لئے ایسا کام کر جا و جس سے پو لیس پر عو ام الناس کا اعتما د مزید مظبو ط اور مستحکم ہو سکے۔
تقر یب کے آ خر میں آ ئی جی پی نے مختلف اضلا ع سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر زکو ڈی ایس پی کے رینگ لگا ئے جن میں صفت شاہ، حا جی با با جان ، محمد یا سین اور غلام حسین آزاد شا مل ہیں ۔