معیشتگلگت بلتستان

ٹیکس کے خلاف کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے احتجاج کا آغاز کردیا

8cf64a49-29f3-4f2d-a76e-ac1c87d43769

گلگت ( فرمان کریم ) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے ٹیکس کے خلاف احتجاج کا آغاز کردیا ہے۔ پیر کے روز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے قانون ساز اسمبلی کے سامنے احتجاجی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ احتجاجی جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان جمیل احمد، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورنگرزیب ایڈووکیٹ، حاجی عابد علی بیگ اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

IMG_0016

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ، جمیل احمد، صدر کنٹریکٹر ایسوسی فردوس احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کے خلاف ہمارے احتجاج جاری رہے گا جب تک صوبائی حکومت ٹیکس کے احکامات واپس نہیں لیتا۔ پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی ریلیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ جب تک گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں دیا جاتا تب تک ٹیکس کا نافذ جائز نہیں ہے۔ آئینی حقو ق کے بغیر ٹیکس نافذ کرنا گلگت بلتستان کے 18لاکھ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ ہم یہ کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے 18لاکھ عوام کو اندھیرے میں رکھ کر ان کے مستقبل کے فیصلے وفاق میں کئے جائیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں لے کر گلگت بلتستان کے بارے میں فیصلے کئے جائیں ۔ مقررین نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا دروازہ ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری اس خطے سے گزرتی ہے جو کہ ملک کی تعمیر وترقی میں اہم حیثیت رکھتی ہے۔ امید ہے کہ حکومت اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو اُن کے جائز حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کریگا۔

کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے گلگت بلتستان کے معیشت کی تباہی کا خدشہ ہے۔ گزشتہ 3 سال سے انکم ٹیکس کے نام پر حکومت کی طرف سے کنٹریکٹر ز کے بلات سے 3فی صد کٹوتی کی جارہی ہے جس پر شروع دن سے کنٹریکٹر ز کے شدید تحفظات ہیں۔اب حکمرانوں نے نے ظلم کی انتہا کردی ہے اور حال ہی میں اس 3فی صد کو بڑھا کر ساڑھے سات فی صد کر دی ہے جس پر جی بی کے ٹھیکیداروں میں تحفظات ہیں۔پاکستان کے کسی بھی وفاقی آئینی ادارے کا نفاذ تک گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکس لاگونہیں ہو گا۔ گلگت بلتستان کے کنٹریکٹرز اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف سٹرکوں پر نکل کرعوام کے خوہشات پر احتجاج کرینگے اور حکومت کو مجبور کی جائے گا کہ ٹیکس کے احکامات کو واپس لے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button