گلگت بلتستان

آن لائن اطلاعاتی نظام کےذریحےجلدگلگت بلتستان کے بارے میں تیز ترین اور مستند خبریں اور معلومات دستیاب ہونگی۔ صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبا ل حسن

گلگت (پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبا ل حسن نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں ۔ سی پیک سمیت دیگر بڑ ے منصوبو ں میں گلگت بلتستان کے پڑھے لکھے نو اجوں کا مستقبل ہے ، نو جوان اپنے صلا حیتوں کو بروکا ر لا کر علا قے کی تر قی میں اپنا کردار ادا کریں۔ صو بائی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات نے اپنے مصروفیات کے بارے میں کہا کہ سکردو میں پارٹی کارکنوں سے ملا قات ہو گی او ر انکے مسائل کو سنا جائے گا۔ صو با ئی وزیر اپنے آ با ئی ضلع کھرمنگ اولڈ ینگ میں عوام اجتما عات سے بھی خطاب کریں گے اور مختلف وفود سے ملاقات بھی کریں گے تاکہ عوام کے مسائل سے آگاہی ہو اور جلد ہی ان کے مسائل حل کر نے کیلئے اقدمات کر سکیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے سرکاری اداروں کو مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔ محکمہ اطلاعات کے دائرہ کار کو وسیع کرکے دیگر اضلاع میں بھی ذیلی دفاتر کے قیام کے لیئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آئیندہ چند دنوں میں سیکریٹری اطلاعات کی تعیناتی کے بعد محکمے کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جا سکے گا۔ سکردو اور دیامر میں ضلعی دفاتر کے قیام کے لیئے بھی سفارشات تیار کی جا چکی ہیں۔ ذیلی دفاتر کے قیام سے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات کا شعبہ کسی بھی حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارا محکمہ ایک ایسا مرکزی اطلاعاتی نظام تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے جہاں پر آن لائن پورے صوبے کے بارے میں تیز ترین اور مستند خبریں اور معلومات دستیاب ہوں۔ اس پورٹل پر ٹریفک کی صورتحال، ہنگامی صورتحال میں آفت زدہ علاقوں کے بارے میں اطلاعات، سڑکوں کی بابت اطلاعات اور دیگر اہم امور کے حوالے سے معلومات بھی دستیاب ہونگی۔ صوبائی حکومت کے دیگر محکموں بشمول جی بی ڈی ایم اے، ایمرجنسی ریسکیو سروس1122 وغیرہ کے تعاون سے غیر معمولی حالات میں معلومات کی دستیابی کو ممکن بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام الناس ایمرجنسی کی صورت میں ضروری معلومات انٹرنیٹ پر ہی حاصل کر سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button