سیاست

ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا گیا تو ایک ہفتے کے بعد شٹرڈاون ہٹرتال کرینگے، حاجی جان جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ہنزہ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ضلع ہنزہ حاجی جان نے کہا کہ گزشتہ دنوں بجلی کے خلاف کی جانے والی ہٹرتال انتہائی کامیاب رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب ہٹرتال کو چند ٹھیکدار سے منسوب کرنا ناکامی کا ثبوت ہے ۔ ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا گیا تو آل پارٹیز ہنزہ کا وارنیگ جو کہ ایک ہفتے کا ہے نہ صر ف شٹرڈاون ہٹرتال کرینگے بلکہ پہیہ جام کے ساتھ عوام کو بھی سٹرکوں پر نکالیں گے جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف ہنزہ آل پاریٹز کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی۔ گزشتہ دنوں کی جانے والی بجلی بحران پر ہٹرتال انتہائی کامیاب رہا ہے جس کے لئے بازار ایسوسی ایشن ، عوام ہنزہ اور دیگر سیاسی و سماجی پارٹیوں نے بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے اور انشاللہ ہنزہ کے کسی بھی مسائل پر عوام ، سیاسی پارٹیاں بغیر کسی مفاد کے آل پارٹیرز کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button