متفرق

مسلسل نظر انداز کرنے پر چھورکاہ شگر کے مکین بپھر گئے، سڑک بلاک کر کے دھرنا دے دیا، اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی پر منتشر

شگر(عابدشگری) محکمہ سول سپلائی سکردو کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے ،ناروا سلوک اور دیگر حوالوں سے ستائے ہوئے چھورکاہ کےعوام اپنی فریاد لیکر اسسٹنٹ کمشنر شگر امیر خان کے دفتر پہنچ گئے۔اسسٹنٹ کمشنر شگر کی جانب سے سول سپلائی آفیسر سکردو کو فوری فون کرکے چھورکاہ کیلئے گندم فراہم کرنے کی ہدایت اور مستقبل میں ان کی ساتھ ناانصافی نہ ہونے کی یقین دہانی پر شرکاء منتشر ہوگئے۔

گندم اور آٹے کے کوٹے میں مسلسل کمی اور محکمہ سول سپلائی کی جانب سے نظرانداز کرنے پر تنگ آکر چھورکاہ کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردیا تاہم مجلس وحدت المسلمین بلتستان کے جنرل سیکریٹری آغا علی رضوی اور ممبر اسمبلی کاچو امتیاز حیدر کے کہنے پر احتجاجی مظاہرین نے سڑک کھول اپنے فریاد لیکر جلوس کی شکل میں اے سی شگر کی دفتر پہنچ گئے۔جس پر اسسٹنٹ کمشنر شگر امیرخان نے مظاہرین سے ان کی موقف جاننے کی کوشش کی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ محکمہ سول سپلائی چھورکاہ کیساتھ مسلسل ناانصافی کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے ۔سال 2015-16میں چھورکاہ کیلئے صرف چھ سو بوری گندم ایشیو ہوا۔پچھلے دنوں سول سپلائی آفیسر نے چھورکاہ کیلئے چار لوڈ گندم بھیجنے کا وعدہ کرکے صرف 2لوڈ بھیج کر وعدہ خلافی کی۔جبکہ آٹے کی کوٹہ بھی باقاعدگی سے نہیں مل رہا ۔ جس کی وجہ سے چھورکاہ میں گندم اور آٹے کی بحران سخت بڑھتا جارہا ہے۔جس پر اے سی شگر نے محکمہ سول سپلائی کے ذمہ داروں کو موقع پر طلب کرکے باز پرس کی۔اور آئندہ کیلئے نااصافی نہ کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ سول سپلائی آفیسر سکردو کو فون کرکے فوری طور چھورکاہ کیلئے گندم ایشیو کرنے کی ہدایت کی۔جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوتے ہوئے واپس چلے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button