چلاس(ایس ایچ غوری سے)اہلیان دیامر گندم کے دانے دانے کو ترس گئے ۔عوام چاول کھانے پر مجبور ۔سول سپلائی حکام گندم بحران کا حل نکالیں ورنہ عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔چلاس شہر میں دسمبر کے آخری عشرے سے تاحال گندم کی عدم دستیابی سے عوام پریشان حال ہے کوئی سننے والا نہیں اور عوام چاول کھانے پر مجبور ہیں جسکی وجہ سے کئی لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں عوامی حلقوں نے مذید کہا ہے کہ اگر محکمہ سول سپلائی گندم بحران پر قابو نہیں پا سکتی ہے تو گلگت کی طرح دیامر میں بھی مانسہرہ یا راولپنڈی سے پسائی کرکے عوام کو عام مارکیٹ میں آٹا لکی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ عوام باآسانی آٹا خرید سکیں ینگے ۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور صوبائی وزیر خوراک حاجی جانباز خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیامر میں گندم بحران کانوٹس لیں اور فوری عوام کو گندم کی دستیابی یقینی بنائیں ۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button