تعلیم

شگر میں تعلیم بالغان کے مراکز قائم کئے جائیں گے

شگر(عابد شگری) نیشنل کمیشن فار ہیومین اینڈ ڈیویلپمنٹ پاکستان ضلع شگر میں 100تعلیم بالغان سنٹر کا قیام عمل میں لائے گا۔ جس کیلئے سوشل موبلائزیشن پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔یہ سنٹر شگر کے چار یونین کونسلز میں کھولا جائے گا جہاں یکم مارچ سے پڑھائی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ منیجر لٹریسی این سی ایچ ڈی محمد اقبال شگری کا کہنا تھا کہ ان سنٹروں کی قیام کا مقصد علاقے میں شرح خواندگی کو بڑھانا خصوصا خواتین میں زندگی کی بنیادی مہارتوں کو اجاگر کرنا ہے۔تاکہ خواتین بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈال سکیں۔پروگرام کے تحت شگر کے چار یونین کونسل مرہ پی ،مرکنجہ،الچوڑی اور گلاب پور میں 100سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس کیلئے باقاعدہ سوشل موبلائزیشن شروع کردیا گیا ہے۔انشاء اللہ مارچ ابتدائی دنوں سے پڑھائی کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ان سنٹروں میں ناخواندہ خواتین جن کے عمر گیارہ سے پنتالیس سال کے درمیان ہے داخلہ لے سکیں گے جنہیں مفت کتابیں اور دیگر لوازمات فراہم کیا جائے گا۔جہاں بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہ خواتین کم از کم گھریلو ضروریات کے مطابق پڑھائی لکھائی اور حساب کتاب جان سکیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button