تعلیم

بلتستان کے عظیم شاعر سید شاہ عباس کے اعزاز میں ایران کے شہر قم میں سیمینار کا انعقاد

شگر(پ ر)جمہوری اسلامی ایران قم مقدس میں مجمع علماء و طلاب شگر کی طرف سے ایک عظیم الشان سمینار بلتستان کے نامور شاعر ملک الشعرا سید شاہ عباس کی تجلیل کیلئے "شیسی زگو”کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں بلتستان بھرکے علماء و طلاب نے شرکت کی. بلتستان کے مشہور قاری جناب افضل ایمانی نے تلاوت کلام پاک سے اس سمینار کا باقاعدہ آغاز کیا بلتستان کے مشہور شعراء میں سے جناب مولانا نادم شگری مولانا خادم حافظی مولانا افضل ایمانی نے بوا سید شاہ عباس کے شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا. سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جناب علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی صاحب نے کہا کہ بوا سید شاہ عباس ایک ایسی عظیم شخصیت ہے کہ جس نے بلتستان کے عوام کی اذہان میں انقلابی شعور پیدا کیا. آج بوا عباس ہردلعزیز اور ہم سب کی دلوں میں خاص مقبولیت رکہتی ہے بوا عباس جیسی شخصیت پہر تاریخ بلتستان میں پیداہونا دشوار ہے بوا عباس صرف شاعر نہیں تہے بلکہ اہلبیت اطہار کے صحیح معنوں میں عاشق تہے بوا عباس محمد وآل محمد ص کے تعلیمات کو قصیدوں کے ذریعہ دنیا تک پہنچانے میں کامیاب ہوا بوا عباس نے ہمیں آل محمد ص کے صحیح معنوں میں پیرو اور شیعہ ہونے کا طریقہ سکہا یا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم بوا عباس کے عالی شان کارنامہ اورانکی علمی پہلوؤں کواجاگرکریں انہوں نے بوا سید شاہ عباس کے دینی اورثقافتی خدمات کو سراہتے ہوے بوا عباس کی تجلیلی سمینار منعقد کرنے پر مجمع طلاب شگر کا شکریہ ادا کیا. سمینار شیسی زگو کے دوسراخطیب ایران کیعالمی یونیورسٹی جامعہ المصطفی کے ثقافتی ادارے کانمایندہ حجہ الاسلام شیخ صادقی پناہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بوا عباس کے بابرکت زندگی سے ہمارے لئے کافی درس عبرت ملتی ہے کیونکہ وہ شاعر کے علاوہ ایک عبادت گزار اورصاحب کرامت عالم دین تہے میرے مختصر مطالعہ کے مطابق بوا سید شاہ عباس بہت ماہر شاعرتہے کہ جسکے قصیدوں میں مختلف علوم کی چمکتی ہوی موتیاں دکہای دیتی ہے جبکہ ہم کو پڑہنے سے بہی زیادہ سمجہنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مجمع طلاب شگر نے بوا سید شاہ عباس کی عظیم شخصیت کو اجاگر کرنے کے لئے پہلاقدم اٹھایا ہے لیکن اس سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے. اس سمینار میں بلتستان سے آئے ہویے بڑے تعداد میں زائرین نے بہی شرکت کی جبکہ شیخ محمد علی ایڈوکیٹ اور صادقی پناہ جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر شیخ محمد علی ممتاز نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی سمینار کے آخر میں مجمع طلاب شگر کی طرف سے قم مقدس میں مقیم 9مشہور شعرا کو لوح تقدیر سے نوازاگیا. اس موقع پر مجمع طلاب شگر کی طرف سے جناب غلام محمد شا کری مظاہرحسین نوری قمبر علی عبادی شیر محمد جعفری فداحسین جنتی ڈاکٹر فرمان سعیدی کو بہترین کارکن منتخب ہونے پراعزازی ایوارڈ دیا گیا. آ خرمیں مجمع طلاب شگر کے صدر شیخ محمد علی انصاری نے تمام شرکاء4 اوربلتستان سے آئے ہویے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button