کھیل

کیلاش میں جاری منفرد کھیل "سنو گالف” کے مقابلے اختتام پزیر

چترال(گل حماد فاروقی) جنت نظیر وادی کیلاش کے آحری گاؤں شیخانندہ جو افغانستان کے صوبہ نورستان کے سرحد کے قریب واقع ہے اس برف پوش میدان میں نو روزہ برفانی ہاکی احتتام پذیر ہوا۔ فائنل میچ شیخانندہ ٹیم اور برون ٹیم کے درمیان کھیلی گئی۔ دونوں ٹیموں نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم شیخانندہ ٹیم نے 5 کے مقابلے میں 8 گولوں سے برون ٹیم کو شکست دیکر فائنل ٹرافی اپنے نام کردیا۔
احتتامی تقریبات کے موقع پر خاتون رکن صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ مہمان حصوصی تھی جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ا ن کے علاوہ پاک فوج کے میجر یاسر نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ونر ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان عبد الجمیل کو دی گئی جبکہ رنر اپ کپ برون ٹیم کے کپتان فیضی خان کیلاش کو دی گئی۔
یہ ٹورنمنٹ کیلئے آیون اینڈ ویلی ڈیویلپمنٹ پروگرام اور محکمہ ثقافت خیبر پحتون خواہ کے مالی تعاون سے منعقد کیا گیا۔ احتتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی بی فوزیہ نے کہا کہ وہ سیاحت کیلئے پارلیمانی سیکرٹری بھی ہے اور صوبائی حکومت کی کوشش رہی ہے کہ وہ اس قسم روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنے کیلئے اور ان کو فروغ دینے کیلئے مقامی لوگوں کے ساتھ مالی طور پر تعاون کرتا ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ آئندہ اس قسم کے کھیلوں کو کیلنڈر ٹورنمنٹ میں بدل دے جو سرکاری طور پر منایا جائے گا۔
فائنل میچ جیتنے کے بعد حسب روایت جیتنے والے ٹیم کی کپتان کو تین روز کیلئے وادی کا مہتر یعنی بادشاہ بناگیا جسے لوگوں نے کندھے پر اٹھاکر میدان سے اس کے گھر تک اور بعد میں گھوڑے پر سوار کرکے پورے وادی میں گھمایا گیا۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے نو منتحب مہتر عبد الجمیل نے کہا کہ وہ تین دن تک جو حکم جاری کرے گا وادی کے تمام لوگ اس کے ماننے کے پابند ہوں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ اپنے علاقے کے لوگوں سے رضاکارانہ طورپر کام لیکر ندی نالیوں، سڑکوں اور راستوں کی مرمت کروائے اس کے علاوہ جن لوگوں نے زبردستی کسی کا حق چھین لیا ہے وہ حق ان کو واپس دلوادے اور محتلف فریقوں کے درمیان تنازعات کا تصفیہ بھی کرے اور ناراض لوگوں میں صلح صفائی کراکے ان کے درمیان راضی نامہ بھی کروائے گا۔
اس کے بعد نورستانی کلچر شو کا ایک مظاہرہ بھی کیا گیا۔ وادی شیخانندہ میں تین دن تک جشن کا سماء رہے گا اور نئے مہتر کو تمام وادی سے لوگ مبارک باد دینے کیلئے آتے ہیں جنہوں نے آنے والے مہمانوں کیلئے بیل ذبح کرکے ان کی ضیافت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button