تعلیم

خپلو میں پہلی دو روزہ ضلعی تعلیمی کانفرنس کاآغاز

 گانچھے(حبیب الرحمان) پہلی ضلعی تعلیمی کانفرنس گانچھے گورنمنٹ ہائی سکول خپلو میں دو یوم کیلئے شروع ہوگی۔اس کانفرنس کا موضوع عوام پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے معیار تعلیم کی بہتری اور مظبوطی کانفرنس رکھا گیا ہے۔ اس کانفرنس کا انعقاد صوبائی محکمہ تعلیم اور AKRSPگانچھے کے تعاون سے رکھا گیا ہے جبکہ اس کیلئے فنڈز کی فراہمی کینڈین حکومت کے تعاون ومعاونت سے رکھا گیا ہے۔اور اس کانفرنس کیلئے قراقرم یونیورسٹی کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔اس دورہ کانفرنس کے پہلے روز یہ پروگرام دوسیشن مکمل کرچکا ہے۔اس پہلے سیشن کے مہمان خصوصیDCگانچھے طارق حسین تھے جبکہ ڈائریکٹر مجید خان(بلتستان زون) میزبان اور صدارت کے فرائضAKRSPبلتستان ریجن کےRPMنذیر حسین تھے۔

کانفرنس سے اسماعیل کریم ٹرنیرلائف سکل ڈگری کالج خپلو بیسیک ایجوکیشن کے ڈی ڈی ظفر احمد،اسیٹنٹ پروفیسر سلطان احمد پرنسپل ڈگری کالج محمد عالم پروفیسر اور مولانا محسن علی ساقی نے مدلل موضوع مذکورہ پر روشنی ڈالی۔خطبہ مہمان خصوصی طارق حسین ڈی سی گانچھے نے کہا۔کہ سننا بہت مشکل کام ہے جبکہ سنانا بہت ہی آسان اور سہل۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمارے پاس پلانیگ کا فقدان ہے اور معیار عالم اور حصول معیار کیلئے اس پلاننگ کو بنیادی و کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ ضلع گانچھے میں جو میں نے دیکھتا ہوں وہ تعلیمی دورانیہ کا قلیل ہے سال میں 135 دن اسکولوں میں پڑاھائی ہوتے ہیں۔ اور باقی سب لوکل تعطیلات میں گزر جاتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تعطیلات کا دورانیہ کم ہونا چاہیں اسکولوں میں بہتر نتائج اور مقابلے کے رجحان تعلیم کو فروغ دے سکتے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر گانچھے نے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولو ں میں اخلاقی اور قرآنی تعلیم دینے کی ضرورت پر بھی گفتگو کیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں جن طلبہ نے پروفیسر کے ساتھ جو حرکتیں کیا وہ طلبہ بھی سکولوں سے تعلیم حاصل کر کے آئے تھے مگر ان کی تربیت میں کمی کی وجہ سے ایسے حرکات کیا اور یہ واقعہ سسٹم میں کمزوری کی علامت ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button