تعلیم

فاطمہ جناح گرلز ڈگری کالج گلگت میں یومِ پاکستان کی تقریب منعقد

گلگت( فرمان کریم) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کیلئے قربانیاں دی اور مسقتبل میں بھی پاکستان کے لئے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرینگے۔پاکستان کے حکمرانوں کو بھی چاہے کہ گلگت بلتستان کو نظرانداز نہ کرے۔ہمارے آباو اجداد نے بے سروسامانی کے عالم میں گلگت بلتستان کو آزاد کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیامگر بد قسمتی سے ہمیں ہمارے حقوق نہیں مل رہے ہیں۔پاکستان بننے کے بعد ہم مختلف قوموں اورمسلکوں میں بٹ گئے جس کے باعث مشرقی پاکستان ہم سے جد ا ہوا۔اور 1971میں ہمارا پیارا ملک دو حصوں میں تقسیم ہو گئے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے محکمہ تعلیم اور ویمن ڈوپلیمنٹ ڈائریکٹریٹ کے زیراہتمام ہائی سکول نمبر 1اور فاطمہ جناح ڈگری گرلز کالج میں خطاب کر رہے تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں ہمارے نوجوانوں اور طلباء نے اہم کردار اداکیا ہے۔ ہم اپنے طلباء اور جوانوں پر فخر ہے۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی محنت اور انتھک کوششوں سے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے۔اب ملک صحیح سمت جارہا ہے۔اداروں کو فعال بنایا ہے۔ آج اللہ کے فضل سے ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے ہیں۔میرٹ کو فروغ دیا ہے کرپشن کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کردیا ہے۔بعض لوگ بیرون ملک میں بیٹھ کر ہمارے اوپر تنقید کر رہے ہیں ۔ ہماری حکومت نے اسمبلی میں خواتین کے تحفظ کا بل، غربت کے خاتمے ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ ہمارے دور حکومت میں خطے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اگر یہ کرپشن میں شمار ہوتا ہے تو یہ کرپشن کرتے رہییگے۔ہم نے عوام کے سامنے جواب بھی دینا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ انشااللہ بہت جلد سکرود روڈ ، آئینی حقوق اور اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کو مکمل نمایندگی ملے گی۔ اور گلگت بلتستان میں اکنامک زون بھی بنائیں گے۔ اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کر ینگے۔ ہم اپنے محدود وسائل میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کرتے ہیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر ہم ایک قوم اور پاکستانی بننے گے تو دنیا کی کو ئی طاقت ہمیں زیر نہیں کر سکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آزادی حاصل کرنا آسان ہے مگر اس سے برقرار رکھنا مشکل ہے۔ بین الااقومی سطح پر پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے ۔ ہم ایک قوم بن کر اس سازش کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکر یٹری ایجوکیشن ثنا ء اللہ خان نے کہا کہ 80کی دہائی میں ہم انتشار کا شکار ہو چکے تھے۔ جس کے نتایئج آج تک بھگت رہے ہیں۔ گلگت شہر میں بعض علاقے نو گو ایریاز بن چکے تھے عدم برداشت ختم ہو چکا تھا۔ آج ہمیں قیام پاکستان سے پہلے والے قوم بننے کی ضرورت ہے۔قیام پاکستان کے لئے ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دے کر اس ملک کو آزاد کیا۔جب ہم میں مسلکی اور قومی تفریق نہیں ہو گی بیرونی دشمن کی ہمارے بال بھی بیکار نہیں کر سکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کی خد مت کر ے۔ گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمتوں کا کوٹہ سب سے زیادہ ہے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے دیگر صوبوں اور ملکوں کا مقابلہ کرے۔ اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت آیندہ 2سال میں گلگت اور سکردو میں کا لجز کی تعداد میں اضافہ کرینگے۔ اور بہت جلد فاطمہ جناح ڈگری کالج میں پوسٹ گریجویٹ کلاسز شروع کی جائے گی۔

 یوم پاکستان کے حوالے سے منقعدہ تقریب میں صوبائی وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل، پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون اوزنگرزیب ایڈووکیٹ، پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت حاجی حیدر خان، معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ حاجی عبد علی بیگ اور دیگر اعلیٰ آفسیران نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

15

گلگت( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم اور ویمن ڈولپیمنٹ ڈائریکٹریٹ کے مشترکہ تعاون سے یوم پاکستان کے حوالے سے تقریر مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریری مقابلے میں گلگت بلتستان کے تما م اضلاع کے کالجوں سے طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔ اور تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکرقانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان تھے۔ تقریری مقابلے میں سکردو گرلز ڈگری کالج کی طلبہ عارٖفہ بتول نے پہلی، فاطمہ جناح گرلز ڈگری کالج گلگت کی طلبہ مریم محمود دوسری اور بوائز ڈگری کالج گلگت کے طالب علم سلمان خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مضموں نویسی کے مقابلے میں سکردو کی طلبہ عابد بیگم نے پہلی ، استور کی طلبہ آمینہ اول نے دوسری اور سکردو کے الطاف احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریری مقابلے کے پوزیشن ہولڈز کو 50ہزار ، دوسری پوزیشن کو 30ہزار اور تیسری پوزیشن کو 20ہزار روپے نقد دیئے۔ مہمان خصوصی نے پوزیشن ہو لڈز میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button