متفرق

یوم پاکستان پر چلاس (دیامر) میں پرچم بردار ریلی کا انعقاد

چلاس(مجیب الرحمان)یوم پاکستان کے موقع پر تھک یوتھ موومنٹ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھاکر وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے قیام پاکستان کے لئے جدوجہد کرنے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر تھک یوتھ مومنٹ ضیاء اللہ تھکوی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کی قدر کرتی ہیں۔تئیس مارچ کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی قربانیوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔اس دن قراردادپاکستان پیش کی گئی۔اور علامہ محمد اقبال کے سنہرے خواب کی تعبیر سچ ثابت ہوئی۔یہ دن ہمیں اتفاق اتحاد اور باہمی یگانگت کا درس دیتا ہے۔ملکی مفاد اور سلامتی کی خاطر آج بھی ہر بچہ جوان مرد و خواتین بوڑھے سبھی اسی عزم اور جذبے سے سرشار ہیں۔جس جذبے سے مسلمانوں نے اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لایا۔ضلع دیامر کا ہر فرد محب وطن پاکستانی ہے۔ملکی مفاد کی خاطر ہر طرح کی قربانی کا عزم رکھتے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام ملک کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ملک سے محبت کا جذبہ ہمیشہ دلوں میں زندہ و جاوید رہے گا۔اور اپنی قومی تہواریں اور آزادی کے ایام بھر پور انداز میں مناتے رہیں گے۔انہوں نے یوم آزادی پر بابوسر ویلی میں پر وقار تقاریب کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button