متفرق

گلمت گوجال میں ہمالین آئی بیکس کی ایک اور ٹرافی ہنٹنگ

گلمت (پریس ریلیز) ضلع ہنزہ کے گاوں گلمت گوجال میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے شکاری نے ہمالین آئی بیکس کا شکار کیا۔

گلمت آرگنائزیشن فار لوکل ڈویلپمنٹ (گولڈ) کی کنزرویشن کمیٹی سے جاری اطلاع کےمطابق ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے میجر گلفام شاہین نے 38 انچ سنگ والے ہمالین آئی بیکس کا شکار کیا اور مروج قانون کے مطابق کمیٹی کو حکومت کی طرف سے مقرر شدہ قیمت بھی ادا کی۔

کمیٹی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہنزہ کے بالائی علاقوں، بالخصوص خنجراب وادی، غلکن، پھسو اور خیبر نامی گاوں  میں عرصہ دراز سے قانون کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ کی جارہی ہے۔ ٹرافی ہنٹنگ کی وجہ سے کھلے عام شکار پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس کی بدولت نایاب جانوروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button