متفرق

تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، وزیر اعلی کی پارٹی عہدیداروں سے گفتگو

گلگت(پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائیگا۔ شہید امن کی برسی کے جلسے میں بھر پور شرکت کر کے مسلم لیگ (ن) کے ورکروں اور گلگت بلتستان کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ شہید امن سے بھر پور عقیدت رکھتے ہیں۔ شہید امن کی برسی کا جلسہ گلگت بلتستان کیلئے امن کا پیغام ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ورکر شہید امن کے نظریے اور فلسفے کے وارث ہیں کامیاب جلسے کا انعقاد ورکروں کی بھر پور جدوجہد کا ثمر ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے ورکروں نے اپنے خلوص سے ثابت کیا کہ شہید امن سے بھر پور عقیدت رکھتے ہیں۔ شہید امن کی برسی میں بھر پور انداز میں شرکت کر کے گلگت بلتستان کے عوام خصوصاً حلقہ1,2 اور 3 کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی حکومت رات دن نظام کی بہتری اور عوام کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ ہماری نظر اگلے الیکشن نہیں اگلی نسل ہے۔ عوام اورنظام کی بہتری کیلئے مشکل سے مشکل فیصلہ کرنا ہواتو ضرور کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی سیاسی جماعت ہے۔ گلگت بلتستان کے اندر تحریکی انداز میں بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے جہدوجہد ہمارا حقیقی مقصد ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے8جون کو بھاری مینڈیٹ دیکر ہم پر اعتماد کیا ہے۔ اپنے5سالہ حکومت کے بعد عوام اور ورکروں کے سامنے سرخرو ہونے کیلئے رات دن کوشاں ہیں۔ ورکرز سے رابطہ بڑھانے کیلئے تمام وزراء، پارلیمانی سیکریٹریز اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی کے ہر ماہ کے اجلاس میں شرکت کرئینگے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیدداران اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری وسائل گلگت بلتستان کے قوم کی امانت ہیں۔ شہید امن کی برسی کے جلسے میں کسی قسم کے وسائل کا بالکل استعمال نہیں کیا گیا۔ جو لوگ شہید امن کے جلسے کے بارے میں جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اپنی جماعت کی پالیسی دیکھیں انکی جماعت نے اپنے قائد کی برسی کیلئے سندھ حکومت سے ڈھائی کروڑ روپے مختص کرائیے ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھر پور شرکت کر کے تعمیر وترقی اور امن کے ایجنڈے کی حمایت کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button