متفرق

دوہزار سولہ گلگت بلتستان کے لئے ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا، گورنر میر غضنفر علیخان

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستا ن میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان کے عوام کو نئے سال کی مبارک باد یتے ہوئے کہا کہ 2016 گلگت بلتستان ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا۔گورنر گلگت بلتستان نے آج گورنر ہاوس میں فدا خان پارلیمانی سیکرٹری ،آمنہ علی صدر خواتین ونگ غذر اور ضلع دیامر و ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر صوبائی حکومت انتہائی محنت اور ایمان داری سے گلگت بلتستان میں درپیش مسائل پہ کام کر رہی ہے۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا صوبائی حکومت اس سلسلے میں ٹھوس اور جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے ان مسائل پے قابو پانے کے لےئے اقدامات کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان میں مختلف میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے جس سے گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ اور بے ورزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔سیاحت کے فروغ ،تعلیم و صحت اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کے لےئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں امن وامان قائم رکھنے کے لےئے صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے مل کے حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں اور گلگت بلتستان امن کا گہوارہ رہے گا۔

گورنر گلگت بلتستان میر غصنفر علی خان نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کردہ صحت پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کو شامل کرنے کی شفارش کی جائے گی اور گلگت بلتستان میں بھی اس پیکیچ کے تحت غریبوں کا مفت علاج ہوگا۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے دیامر و ہنزہ کے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ ان علاقوں کے عوامی مسائل کو جلد حل کیا جائے گا اور آنے والا دور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کا دور ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button