سیاست

مقامی افراد نے اسٹیشن میں گھس کر مبینہ طور پر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا، محکمہ برقیات کے ملازمین نے ضلع استور میں احتجاجا بجلی بند کردی

استور (سبخان سہیل) استور میں محکمہ برقیات کے ملازمین نے آج سے ہڑتال کے طور پر پورے ضلعے بھر میں بجلی مکمل بند کردی ہے۔ محکمہ برقیات کے ایمپلائی یونین نے اپنی ایک پریس ریلز میں کہا ہے کہ تین دن پہلے استور کے گاوں لوس میں وقع پاور ہاوس کے ملازمین کو مقامی لوگوں نے تشدد کیا ہے اور بجلی اسٹیشن میں موجود لوگوں کے قیمتی املاک اور ان کے بستروں تک جلایا ہے جس کے بعد محکمہ نے متعلقہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کریا تھا تھانہ سٹی استور میں ۔ تھانہ سٹی استور میں ایف آئی آر درج کرنے کے باوجود ان ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کرنا ہمارے ان غریب ملازمین کے ساتھ انتائی ذیادتی ہے ۔ ہم نے محکمہ برقیات ایمپلائی یونین نے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کرنے کے باوجود اب تک ان ملازمین کو بحال نہیں کرنا ہمارے ساتھ ذیاتی ہے ہم پورے ضلع بھر میں اس وقت تک بجلی آن نہیں کریں گے جب تک ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوتا ہے۔ دوسری جانب دو دن سے استور امن کمیٹی کے ممبران محکمہ برقیات کے ایمپلائی یونین اور ملزمان کے درمیان صلح کرنے کی کوششوں میں مصرف نظر آرہے ہیں۔ مگر وہ اس میں کامیاب ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں گزاشتہ 26 گھنٹوں سے پورہ ضلع استور اندھرہ میں ڈوبا ہوا ہے۔ ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button