گلگت (جنر ل رپورٹر) معروف قلمکار اور صحافی فیض اللہ فراق کو صوبائی حکومت گلگت بلتستان کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی پارٹی کے لیے خدمات اور صحافتی و قلم کاری کے وسیع تجربے کے بنیاد پر صوبائی حومت کا ترجمان چناگیا ہے۔ منگل کے روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن نے احکامات جاری کیے کہ فیض اللہ فراق کے خدمات قلم قبیلے سے وابستگی اور میڈیا کے مزاج سے آشنائی کو سراہتے ہوئے انھیں یہ عہدہ دیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت کی دستخط سے باقائیدہ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔منگل کے روز نو منتخب صوبائی ترجمان پرائے گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات میں کہا کہ وہ اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور حکومتی موقف کی بھر پور ترجمانی کرینگے۔