متفرق

نگر نوزائیدہ ضلع ہے، انشا اللہ اسے گلگت بلتستان میں ماڈل ضلع بنائیں گے، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی میڈیا سے گفتگو

نگر( ریا ض علی ) ڈپٹی کمشنر نگر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ دفتر میں ملازمین کی بلا وجہ اور بنا اطلاع کی غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور آفس ڈیکورم کی خلاف ورزی کرنے والے اسٹاف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ان خیا لات کا اظہارگزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس نگر میں بائیو میٹرک سسٹم کے افتتاح کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ آفس کی مانیٹرنگ کے لیے بہت جلد آفس میں CCTV کیمرے لگا دیے جائیں گے اور ان کو انٹرنیٹ سے منسلک کر کے کہیں سے بھی اور کسی بھی وقت دفتر میں ملازمین اور دفتری امور کی نگرانی کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ضلع نگر ایک نوزائیدہ ضلع ہے اور انشاء اﷲگلگت بلتستان میں ایک ماڈل ضلع بنا دیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہریاں لگا دیں گے اور تعلیم یافتہ نوجوان اپنی شکایات کو Social Media کے توسط سے ہم تک پہنچا سکتے ہیں جس کے لیے ہم نے فیس بک پر ڈپٹی کمشنر نگر کے نام سے ایک پیج بنایاہے تاکہ نوجوان اپنے مسائل کو ہم سے شئیر کر سکیں۔ہماری اولین ترجیح عوامی خدمت ہے اگر عوام کو ضلعی امور میں کہیں بھی کوتاہی نظر آتی ہو یا کسی بھی ضلعی محکمے میں کام میں کوتاہی کی شکایت ہو تو ہمیں اطلاع کریں انشاء اﷲ عوامی شکایات کا بہت جلد ازالہ کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button