متفرق

دیامر میں پریس کلب کی عمارت تعمیر کی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، مجیب الرحمن، صدر دیامر پریس کلب

چلاس(پ ر)عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر دیامر پریس کلب کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر دیامر پریس کلب مجیب الرحمان منعقد ہوا۔ جس میں آزادی اظہار رائے سے متعلق تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔اور صحافتی خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے صحافیوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار رائے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے۔صحافی برادری اور میڈیا ہاؤسز معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تصور کیا جائے اور صحافیوں کو مراعات اور انکے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ دیامر میں پریس کلب کا قیام عمل میں لانے سمیت صحافتی خدمات سر انجام دینے والے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button