سیاست

عوامی ورکز پارٹی ہنزہ نے نئے کابینہ کا اعلان کر دیا، ظہور الہی صدر مقرر

ہنزہ(پ۔ر)عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ ارگنائزنگ کمیٹی کے دورانیہ مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر اپنے ضلعی کابینہ کا اعلا ن کردیا۔جس کے مطابق عوامی ورکرزپارٹی ہنزہ ظہورالہی کو صدر، اخون بائی کو سینئر نائب صدر، سعید تاجک کو جنرل سیکریٹری ،امجد علی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،تاجر حسین جوائٹ سیکریٹری،سلیم برچہ پریس سیکریٹری،ذولفقار علی کو فنانس سیکریٹری،سمیع اللہ رابطہ سیکریٹری،جلال ریکارڈ سیکریٹری،عابد تعشی یوتھ سیکریٹری،اکرام جمال آرٹ اینڈکلچر سیکریٹری،نازنین ویمن سیکریٹری،نزیر ایڈووکیٹ لا سیکریٹری،مہربان ایجوکیشن سیکریٹری،شیر افضل پولیٹیکل سیکریٹری،امین خان لیبر سیکریٹری بنایا گیاجبکہ سلطان مدد،اخترامین،فرمان علی،انجینر جہانگیر،انجینرنور،کامریڈ علی،شاہد،رفیع علی،شیرافضل،خداامان،علیم بلخن،اسلام حبیب کو کوارڈینٹر مقرر کیا گیا۔

عوامی ورکرزپارٹی ہنزہ کے صدر ظہورالہی نے کہا کہ عوامی ورکرزپارٹی ہنزہ میں دن بہ دن مقبول ہورہی ہیں جس کاثبوت یہ ہے کہ ہنزہ کے نوجوان عوامی ورکرزپارٹی کے جھنڈے تلے اپنے حقوق کیلئے متحد ہوگئے ہیں۔ہم الیکشن کے بعد بھی اس خطہ کے عوام کیلئے جدوجہد کرتے تھے اور کرینگے۔

عوامی ورکرزپارٹی ہنزہ کے جنرل سیکریٹری سعید تاجک نے کہا ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی مزدوروں،کسانوں،خواتین اور نوجوانوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور بہت کم وقت میں ہم نے ہنزہ میں عوام کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ عوامی ورکرز پارٹ کے نامزد امیدوار باباجان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button