سیاست

پیپلزپارٹی رہنماوں کا گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب، حکمران جماعت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

گلگت(فرمان کریم ) ہنزہ ضمنی الیکشن کے انتخابی مہم میں مریم نواز نے گلگت آکر مداخلت کی کوشش کی تو انڈوں اور ٹماٹرسے ان کا سواگت کیا جائیگااور الیکشن ہونے سے قبل وزیراعظم آئیں تو بھی ہم مریم نواز کی طرح ان کا استقبال بھی انڈوں سے کریں گے۔ شہید ذوالفیقار علی بھٹو نے ہنزہ سے راجگی نظام کا خاتمہ کر دیا تھا، مگر مسلم لیگ ن نے علاقے کے عوام پر دوبارہ وہی نظام مسلط کردی ہے۔ ہم نے ہنزہ ضمنی الیکشن میں ایک ایماندار آدمی کو کھڑا کیا ہے، اور یہ کہ عوام 28مئی کو شہنشایت کے خلاف فیصلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے آج گلگت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین امجدحسین ،محمد اسماعیل ، ظفر اقبال، جمیل احمد ،سعدیہ دانش،محمد نصیر جاویدحسین، ودیگر نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے گلگت بلتستان میں شیڈول فور میں ن لیگ کو ووٹ نہ دینے والوں سے انتقام لیا ہے ایک ہی جماعت میں کام کرنے والوں میں سے ایک کانام اس بنیاد پر ڈالاجاتا ہے کہ اس نے ن لیگ کو ووٹ نہیں دیا ہے جبکہ ووٹ دینے والااسی جماعت کے بندے کا نام شامل نہیں ہوتا ہے ہوم سیکریٹری نے شیڈول فور کی لسٹ حفیظ الرحمن کے گھر میں بیٹھ کر بنائی ہے شیڈول فور کو اصولوں کی بنیاد پر مرتب نہیں کیا جاتا ہے اس وقت تک ہم نیشنل ایکشن پلان کو بھی نہیں مانتے ہیں ۔حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری وسائل کو اپنے گھر کی لونڈی بنا یا ہے اور اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کررہا ہے ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بجٹ کا 37فیصد حصہ وزیراعلیٰ کے خاندان کو نوازنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ کے بھائی ڈاکٹراقبال کی ڈاکٹری کی ڈگری جعلی ہے جس کی بنیاد پر چیف سیکریٹری نے وزیراعلی ٰ نے ملکر انہیں 18گریڈ میں ملازمت دی ہے اور وزیراعلیٰ نے اپنے بھائی کو نوازنے کے لئے شہید سیف الرحمن ہسپتال سے ملحقہ مکان پر 51لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔قائدین نے کہا کہ 13 اکتوبر کو ریجرز کیس واقع کے ملزمان کی چیف کورٹ سے جوڈیشل کیمشن نے رپورٹ مرتب کی تھی صوبائی حکومت نے اس رپورٹ کو چھپاکر مذکورہ کیس کا ٹرائل فوجی عدالتوں کو منتقل کیا ہے ۔اگر اس جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائے بغیر اگر ملزمانکو سزا دی گئی تو گلگت بلتستان کے پرامن حالات خراب ہوسکتے ہیں جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی پی پی قائدین نے کہا کہ دیامر حد بندی تنازعے پر ہمارے دور حکومت میں ایک مظبوط کمیشن بنایاتھا وفاق میں نواز لیگ کی حکومت آنے کے بعد کمیشن سے اہل اور تجربہ کار لوگوں کا سائڈ کیاگیا اور اپنے مقاصد کے حصول کے لئے من پسند لوگ شامل کئے گئے ہم اس کمیشن کو بھی تسلیم نہیں کرتے ہیں اور وفاق فوری طور پراس مسئلے کا سنجیدگی سے حل نکالے ورنہ حالات خراب ہونے کی صورت پر حکومت ذمہ دار ہوگی اور ہم مسئلے کو عالمی عدالتوں میں لے جانے پر مجبور ہوں گے ۔رہنماوں نے کہا کہ سی پیک کے تمام اہم منصوبے پنجاب میں بن رہے ہیں حکومت عوام کی ملکیتی کو معاوضہ دیکر اٹھائے زمین فراہم کرنے کے مخالف نہیں ہیں ۔

اس موقع پر پی پی رہنماء اور سابق ایم ڈی نیٹکوظفر اقبال نے کہا کہ بھٹو نے 1976میں ہنزہ میں راجگی نظام کا خاتمہ کیا تھا لیکن پاکستان مسلم لیگ ن نے ہنزہ میں دوبارہ راجگی نظام کا نفاذکیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امید وار سلیم خان نے عوام کی ملکیت سوسست ڈائی پورٹ کو نیلام کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سلیم خان نے عوامی شیرز سے وجود میں آنے والی پورٹ کواپنی ذاتی ملکیت شو کرکے چین کے تاجر کو فروخت کردیا ہے ۔عدالت میں اس پر کیس چل رہا ہے امید ہے کہ معزز عدالت عوامی ملکیت کو نیلامی سے روک دے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

3 کمنٹس

  1. Dear Amjad, You not only a liar but lawyer too, Can u tell me which Constitution allows bhutto to vanish states in G.B, If this was unconstitutional and illegal than, don’t you feel shame to get credit of it??what democratic rights Bhutto given to people of Hunza.

  2. Shame for this chap for lies about a talented Son of the soil Dr. Iqbal, who has left Surgon job in Saudia and came to serve People of Gilgit. if he is not a liar why he don`t challenge degree in PMC??

Back to top button